پاک سرزمین کو سلام

پاک سرزمین کو سلام (نظم) – کاشف علی نیئر

ہو نام تیرا ہر دم، اونچا مقام ہر دم
اے پاک سرزمین تجھ کو سلام ہردم
سرسبز کھیت تیرے، ہر سو ہیں لہلہاتے
بچے، جوان سارے ہیں یہ ہی گنگناتے
تجھ پر رہے گا یوں ہی رب کا انعام ہر دم
خوشحالی ہر طرف ہو، ہر شخص مسکرائے
چوموں میں نام تیرا لب پر میرے جب آئے
عزت جہاں میں پائے تیری عوام ہر دم
عزت پہ تیری کٹنے کو بیٹھے تیار ہیں
اے پاک دھرتی حاضر سب جانثار ہیں
رہے شاد باد یوں ہی تیرا نظام ہر دم
ہے ہر لحظہ میرا پیغام یہی سب کو
ہو وقت جیسا جب بھی تم رکھنا یاد رب کو
رکھنا زباں پہ نیئرؔ شیریں کلام ہردم
اے پاک سرزمین تجھ کو سلام ہردم

اپنا تبصرہ لکھیں