بچوں کا ادب اور کردار سازی کے موضوع پر مذاکرہ 29 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا

بچوں کا ادب اور کردار سازی کے موضوع پر مذاکرہ 29 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی : وی ٹرسٹ ، کتاب مرکز اور رائٹرز کلب کراچی کے زیر اہتمام ’’بچوں کا ادب اور کردار سازی ‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ 29 دسمبر 2024 ء بروز اتوار شام چھ بجے وی ٹرسٹ ہال ، بلاک نمبر 5 ، گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر شفیع ملک کریں گے ۔ جبکہ اس مذاکرہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عابد شیروانی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) ، مہمان اعزازی وائس ایڈمرل (ر) شاہ سہیل مسعود جبکہ مہمان توقیر ثروت جمال اصمعی ہوں گے ۔ مذاکرہ سے عبدالرحمٰن متقی ( مدیر ماہنامہ ساتھی ) ، عطا محمد تبسم (مدیر سائنس بچوں کیلئے ) ، ڈاکٹر ثنا غوری ، پی ایچ ڈی (ماہنامہ نونہال) ، ابن آس محمد (بچوں کے ادیب ، ناول نگار ، ڈراما رائٹر ) ، منیر احمد راشد (کہانی کار ، ناول نگار ، ماہر تعلیم ) ، پروفیسر سلیم مغل (سابق مدیر آنکھ مچولی ) اور خالد عرفان (معروف شاعر) اظہار خیال کریں گے ۔ مذاکرہ میں شرکت کیلئے مذاکرہ کے میزبان سید عرفان علی یوسف (صدرنشین) سے 0349-0977944 یا کوآرڈینیٹر شہزاد سلطانی (سفیر ادب) سے 0309-2663492 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں