توحید کا نعرہ ہے، امید کا پرچم ہے
اپنی مری دھرتی ہے، اپنا مرا موسم ہے
اس خاک پہ میں قرباں،اس کی ہی دیوانی ہوں
میں پاکستانی ہوں!
میں پاکستانی ہوں!!
ان پاک فضاؤں میں گونجے گی مری دھڑکن
چمکے گی مری چوکھٹ، مہکے گا مرا آنگن
میں اپنے بزرگوں کے، خوابوں کی نشانی ہوں
میں پاکستانی ہوں!
میں پاکستانی ہوں!!
دشمن کیلئے شعلہ، اپنوں کیلئے شبنم
باطل کیلئے بجلی اور حق کیلئے سر،خم
جذبوں کا سمندر ہوں، موجوں کی روانی ہوں
میں پاکستانی ہوں!
میں پاکستانی ہوں!!
مری ذات کے آنگن میں، جو سبز اجالا ہے
اس چاند ستارے کے، پرچم کا حوالہ ہے
میں اس کے حوالے سے، خود کو پہچانی ہوں
میں پاکستانی ہوں!
میں پاکستانی ہوں!!