میری دھرتی نظم

میری دھرتی (نظم) – محمد نعیم رضا

میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا
میری دھڑکن، میری پہچان، میرا اثبات وجود
میرے خالق! میری ہستی کو سلامت رکھنا
رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن، میری بستی کو سلامت رکھنا
تحفہِ لاالہ سے عشق، عبادت ہے مری
میری اسی نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا
نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا
ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا
بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
میرے مہ خانہ ء مستی کو سلامت رکھنا
ساری دنیا میں رضا ؔایک ہے جو گھر اپنا
میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

اپنا تبصرہ لکھیں