ہمارے بارے میں – About Us

”بچوں کی ویب“ پاکستان میں بچوں کی مقبول ترین ویب سائیٹ ہے جو بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ ”بچوں کی ویب“ کا مقصد ہر عمر کے بچوں کو صحت مند اور تعمیری ادب فراہم کرنا ہے جس سے بچوں کی مثبت تربیت ہو اور بچے وطن پاکستان کے لئے سرمایہ ثابت ہوسکیں۔ اس مقصد کے لئے ”بچوں کی ویب“ پاکستان اور پاکستان سے باہر بچوں کے معروف ادیبوں سے بچوں کی دلچسپی کے عین مطابق کہانیاں، مضامین، نظمیں و دیگر مواد حاصل کرکے شائع کررہی ہے۔ بچوں کے ادب میں نمایاں مقام رکھنے والے ادیبوں اور شعراء کی تحریریں ”بچوں کی ویب“ کا حصہ ہیں۔

”بچوں کی ویب“ پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور تفریح کا بیشتر مواد موجود ہے جن میں کہانیاں، نظمیں، ویڈیوز، مختصر تحریریں، کھیل کود و صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بچوں کا ادب، بچوں کے ادیب، بچوں کی کتابوں پر تبصرہ اور بچوں کا اخبار وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لئے ”آپ بھی لکھیے“ کے عنوان سے بچوں کی نوآموز تحریروں کی نوک پلک سنوار کر انھیں اہتمام کے ساتھ ”بچوں کی ویب“ پر شائع کیا جاتا ہے۔ مزیدبرآں بچوں میں مطالعہ کی عادت کو پروان چڑھانے کے لئے وقتاً فوقتاً مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

”بچوں کی ویب“ کی ویب کا ہوم پیج اسی طرز پر تیار کیا گیا ہے جیسے کئی میگزین ہو۔ ہر تحریر کے ساتھ اس سے مطابقت رکھتی تصاویر (Animation) شامل کی جاتی ہے۔ بچے رنگ برنگی ڈرائنگز اور انیمیشنز کو پسند کرتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ”بچوں کی ویب“ کے ہوم پیج کو Develop کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی دلچسپی قائم رہے۔ اسی طرح ہر تحریر/ پوسٹ کے نیچے اُس تحریر سے متعلقہ تحریروں کے Thumbnails دئیے گئے ہیں تاکہ بچے اپنی دلچسپی کے مطابق تحریروں کا مطالعہ کرسکیں۔ ہر تحریر پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے ہر تحریر کے نیچے Comments Box بھی دیا گیا ہے جس میں بچے اس تحریر سے متعلق اپنی رائے بیان کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بچے تحریر کو چند معروف عام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

”بچوں کی ویب“ پر پیش کی جانے والی تمام تحریریں فرضی نوعیت کی ہیں، کسی شخص سے مماثلت محض اتفاقیہ ہوسکتی ہے، اس صورت میں ادارہ و مصنف اس کے ذمہ دار نہ ہیں۔ ”بچوں کی ویب“ پر تمام تحریروں کا بغور جائزہ لے کر شائع کیا جاتا ہے پھر بھی اگر کوئی ایسی تحریر شائع ہوجائے جس سے کسی کے جذ بات کو ٹھیس پہنچے یا وہ بچوں کے لئے مناسب نہ ہو تو ہم اپنے قارئین کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمیں ایسی غلطی سے ضرور آگاہ کریں تاکہ فوراً اس غلطی کا تدارک کیا جاسکے۔

”بچوں کی ویب“ کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپ ہمیں اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے بھی مستفید کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کی رائے / تجویز کا احترام کریں گے۔ قارئین اپنی تجاویز / آراء / شکایات ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مزید برآں ”بچوں کی ویب“ کی حوالہ سے کسی بھی معلومات یا رابطہ کیلئے بھی نیچے دئیے گئے ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

info@bachonkiweb.com