مقابلہ جات کیلئے اسپانسر بنیں

بچوں کی ویب کے اسپانسر بنیں

”بچوں کی ویب“ پاکستان میں بچوں کی مقبول ترین ویب سائیٹ ہے جو بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے مصروفِ عمل ہے۔”بچوں کی ویب“ بچوں کی ادبی و تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ ان مقابلہ جات میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی پیش کئے جاتے ہیں تاکہ بچوں میں مقابلہ بازی کا رجحان پیدا ہوسکے۔

”بچوں کی ویب“ مندرجہ ذیل مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہتی ہے:-

آپ بھی لکھئے: –
آپ بھی لکھئے کے عنوان کے تحت بچوں میں کہانی نویسی، مضمون نویسی اور نظم نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایسے مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد بچوں میں لکھنے کی لگن پیدا کرنا اور بچوں کے ادب کی طرف راغب کرنا ہے۔ ان مقابلہ جات میں اول، دوئم، سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے نو آموز لکھاریوں کی حوصلہ افزائی انعامات کے ذریعے کی جاتی ہے۔

بلا عنوان انعامی کہانی: –
اس مقابلے کے تحت ہر ماہ ایک کہانی بلاعنوان شائع کی جاتی ہے اور قارئین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کہانی پڑھنے کے بعد اس کہانی کا بہترین عنوان تجویز کریں۔ سب سے موزوں عنوان تجویز کرنے والے قارئین (بچوں) کو انعامات دئیے جاتے ہیں۔

مقابلہ مصوری: –
اس مقابلے کے تحت مختلف مواقع پر بچوں کو کسی خاص موضوع پر مصوری کی دعوت دی جاتی ہے۔ بچے اپنی ڈرائنگز بذریعہ ڈاک ”بچوں کی ویب“ کو ارسال کرتے ہیں۔ اول، دوئم اور سوئم آنے والی ڈرائنگز کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

”بچوں کی ویب“ مذکورہ مقابلہ جات کی اسپانسر شپ کے لئے خواہشمند حضرات و اداروں کو دعوت دیتا ہے کہ آئیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی میں ہمارا ساتھ دیں۔ جو افراد یا ادارہ کسی مقابلہ کو اسپانسر کرنا چاہے، مذکورہ مقابلہ اُس اسپانسر کے نام سے منسوب کردیا جائے گا۔ مقابلہ جات کے انعامات کیش پرائز یا کتب دونوں صورتوں میں دئیے جاسکتے ہیں۔

جو افراد یا ادارے ”بچوں کی ویب“ کے مقابلہ جات میں اسپانسرشپ کے خواہش مند ہوں وہ نیچے دئیے گئے فارم کو فِل کرکے Submit کردیں یا بذریعہ ای میل ہم سے رابطہ کریں۔

info@bachonkiweb.com

Please enable JavaScript in your browser to complete this form.
Name