https://bachonkiweb.com bachon ki web بچوں کی ویب

نعت رسول مقبول – عرش ملیسانی (غیر مسلم شاعر)

رخِ مصطفی ؐ کا جمال اللہ اللہ
زباں کا وہ حسنِ مقال اللہ اللہ
نگاہوں پہ جادو دلوں پر تسلط
جمال اللہ اللہ ، جلال اللہ اللہ
جہاں کے لئے مژدہ عیدِ عرفان
عرب کے فلک کا ہلال اللہ اللہ
جہاںذکراحمدؐ سے لبریزمستی
سرورئے و جدو حال اللہ اللہ
جہالت کی ظلمت ہر ایک دل سے بھاگی
یہ تنویرِ شمعِ خیال اللہ اللہ
یہ نور ہدایت یہ تفسیر وحدت
عمل سے بھی افضل خیال اللہ اللہ
سزاوار فیضِ مصطفی ؐ ہے
سوالی کا دستِ سوال اللہ اللہ
اتر آئے خود عرش و کرسی سے جلوئے
نبوت کا اوجِ کمال اللہ اللہ

اپنا تبصرہ لکھیں