پروفیسر محمد ظریف خان
تیرا مجھ پہ ہر دم کرم ہو خدایا
کبھی ذوقِ اطاعت نہ کم ہو خدایا
وطن پر ہمارے رہے تیری رحمت
سدا لہلہاتا علم ہو خدایا
کرم سے تو خانہ کعبہ بلالے
کہ مجھ کو بھی دیدِ حرم ہو خدایا
برائی کی رہ سے مجھے تو بچانا
میرا سوئے نیکی قدم ہو خدایا
لکھوں نیک باتیں تیرا نام لے کر
رواں جب بھی میرا قلم ہو خدایا
دعا ہے میری، خانہ دل میں میرے
نہاں عشق شاہ اممؐ ہو خدایا
ظریف اب یہ دعا میری ہروقت یہ ہے
یہ سر تیرے آگے ہی خم ہو خدایا
Tags:- urdu poem for kids pdf urdu short poem for kids urdu poem for kids in urdu best urdu poems for kids نیک بچے کی دعا - پروفیسر محمد ظریف خان بچوں کی ویب - bachon ki web