بچوں کیلئے منتخب شدہ اردو پہیلیاں اور ان کے جواب
پہیلیاں اور جواب ہماری ذہانت کو پرکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس تحریر میں ہم آپ کے لیے دلچسپ پہیلیاں پیش کر رہے ہیں جو نہ صرف آپ کے دماغ کو چوکنا رکھیں گی بلکہ آپ کو خوب محظوظ بھی کریں گی۔ یہاں آپ کو urdu paheliyan, paheliyan in urdu, riddles in urdu with answer اور urdu paheliyan کی ایسی کلیکشن ملے گی جو ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ چاہے آپ easy paheliyan in urdu with answer تلاش کر رہے ہوں یا difficult paheliyan in urdu with answer، یہ بلاگ پوسٹ آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ پہیلیاں اور اردو پہیلیاں اور جواب کا یہ سلسلہ آپ کو ضرور پسند آئے گا۔یہ دلچسپ اردو پہیلیاں اور جواب آپ کو کیسے لگے؟ تحریر کے آخر میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا،شکریہ۔
اردو پہیلیاں
(……1……)
کہنے آئے من کی بات
جو بھی دیکھے مارے ہاتھ
(جواب: مچھر)
(……2……)
گاڑی آئی راستہ دو
جو نیچے آئے، کردے دو
(جواب: چُھری)
(……3……)
ایک جانور ایسا
جس کی دم پر پیسا
(جواب: مور)
(……4……)
ساری بستی ایک ہی چادر
یقین نہ ہو تو، دیکھ لو باہر آکر
(جواب: آسمان)
(……5……)
اگر کوئی بیٹھ کے کھانا کھائے
دوڑ کے وہ بھی اُدھر آئے
(جواب: مکھی)
(……6……)
اتنی سی ہلدی سارے گھر میں ملدی
پورے گھر میں روشنی ہی روشنی کردی
(جواب: چراغ)
(……7……)
پیٹ ہے خالی موٹا تازہ
چپ رہے تو بور کرے وہ
گلے لگائے ناچنے والا
مارو اس کو تو شور کرے وہ
(جواب: ڈھول)
(……8……)
شیشے کا گھر، لوہے کا در
مٹکا سا پیٹ، چھوٹا سا سر
(جواب: بلب)
(……9……)
ہے یہ کالا پھر بھی جلے
خود کو جلائے خود ہی جلے
(جواب: کوئلہ)
(……10……)
جوت جوت سانپ تال کو کھاوے
تال سوکھ، سانپ مر جاوے
(جواب: چراغ)
(……11……)
میرا پیغام سب تک پہنچاؤ
سرخ پوشاک اور گہرا گھاؤ
کھالو مجھ کو کھانے والو
خود ہی ”سی سی“ کرتے جاؤ
(جواب: سرخ مرچ)
(……12……)
منہ پر کیا ہے، کر تو دھیان
الٹ دینے سے بنے جو کان
(جواب: ناک)
(……13……)
پاؤں بیڑی، طوق گردن، کمر میں زنجیر ہے
دن کو بچھڑے، رات ملے عشق دامن گیر ہے
(جواب: دروازہ)
(……14……)
دیکھی ہے ہم نے رات کی رانی
آنکھ سے اس کے ٹپکے پانی
(جواب: موم بتی)
(……15……)
رنگ ہے سرخ اور پیٹ میں پتھر
مل جاتا ہے آسانی سے نکلو ٹوکری لے کر
(جواب: ٹماٹر)
(……16……)
ہرا پاپڑ،مٹر کی دال
اس پر سبزی سفید اور لال
(جواب: پان)
(……17……)
آگے بھی چلی جاتی ہے
پیچھے بھی چلی جاتی ہے
لوہے کی طرح مضبوط ہے لیکن
پھر بھی یہ مڑ جاتی ہے
(جواب: سڑک)
(……18……)
رہتا ہے وہ ایک جگہ پر
لیکن چلتا رہتا ہے وہ
لوٹ لگائے اور بل کھائے
کیسے کیسے من چلے اس میں نہائے
(جواب: سمندر)
(……19……)
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
جیسے چاہو وہ کردکھاتا ہے
(جواب: روشن دان)
(……20……)
گرجی ہوکر لال بھبھوکا
اور دشمن کے منہ پر تھوکا
(جواب: توپ)
(……21……)
چھوڑو مت تم اس کا ہاتھ
لے لو اس کو ہاتھوں ہاتھ
چپکے چپکے عرش پہ جائے
تحفے لے کر فرش پر آئے
(جواب: دُعا)
(……22……)
نیچے سے اوپر جاتی ہے
اوپر سے نیچے آتی ہے
آپ کا سارا بوجھ اُٹھاکر
یونہی وہ آتی جاتی ہے
(جواب: سیڑھی)
(……23……)
دنیا میں ہے ایک خزانہ
اس کا مالک بڑا سیانا
اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے
پر دولت بڑھتی ہی جائے
(جواب: علم)
(……24……)
اک ہے چیز بڑی انمول
وہ چپٹی ہے اور نہ گول
پَردوں کے پیچھے رہتی ہے
سب کچھ دیکھو، وہ کہتی ہے
(جواب: آنکھ)
(……25……)
فٹ بھر اس کی لمبائی
کل دنیا اس میں سمائی
(جواب: دنیا کا نقشہ)
(……26……)
اس کے ایک طرف ہے کھال
اک جانب ہیں اس کے بال
مٹی پھانکے دھول اُڑائے
ہے بس اس کا یہی کمال
(جواب: فرش کا برش)
(……27……)
چلتی جائے ایک کہانی
سو برسوں تک ہو نہ پُرانی
(جواب: صَدی)
(……28……)
سب نے مل کر حلقہ باندھا
اور ملا کاندھے سے کاندھا
آگے پیچھے چلتی جائیں
باری باری ہاتھ میں آئیں
(جواب: تسبیح کے دانے)
(……29……)
ہے چھوٹی سی ایسی شے
پیڑاک جس کے پیٹ میں ہے
(جواب: بیج یا گٹھلی)
(……30……)
جب بھی وہ قرآن اٹھائے
ایک بھی حرف نہ پڑھنے پائے
(جواب: رحل)
(……31……)
تول میں پوری لے کر آئے
گھر تک لاتے ہی گھٹ جائے
(جواب: برف)
(……32……)
دھوپ کبھی نہ اسے سکھائے
سوکھا جب سائے میں آئے
(جواب: پسینا)
(……33……)
نگر نگر مکے چکر کاٹے منہ پر داغ لگائے
اُجلا اُجلا گھر سے نکلا میلا ہوکر آئے
(جواب: پوسٹ کارڈ)
(……34……)
اِک بڈھے کے سر پر آگ
گاتا ہے وہ ایسا راگ
اُس کے منہ سے نکلیں ناگ
جو تیزی سے جائیں بھاگ
(جواب: حُقہ)
(……35……)
گوری ہے یا کالی ہے
چھُپ کر رہنے والی ہے
جب بھی پکڑی جاتی ہے
اپنی جان گنواتی ہے
(جواب: جُوں)
(……36……)
اک شے جب بھی ہاتھ میں آئے
؎پانی پی پی گھلتی جائے
(جواب: صابن کی ٹکیا)
(……37……)
سینہ چھلنی رنگت گوری
منہ میں دھاگا پاؤں میں ڈوری
(جواب: سیپ کا بٹن)
(……38……)
گز بھر کر پانی کی دھار
اس میں ہیں وہ کئی ہزار
(جواب: قطرے)
(……39……)
اک لمبے کا سنو افسانا
دن کا اندھا رات کو کانا
اونچا، لمبا اور تکڑا ہے
دَھرتی نے اس کو جکڑا ہے
(جواب: بجلی کا کھمبا)
(……40……)
یا وہ آتا ہے یا وہ جاتا ہے
اور بچھڑوں کو وہ ملاتا ہے
(جواب: خط)
(……41……)
کھڑی رہے تو بیٹھے کب
بیٹھ گئی تو بیٹھے سب
(جواب: چارپائی)
(……42……)
بے شک اُس کو مارا کوٹا
کبھی نہ بگڑا کبھی نہ ٹوٹا
(جواب: سایہ)
(……43……)
شوں شوں کرتی نار اِک نکلی
گھر سے چلی اکیلی
اوپر جاکر آگ بکھیری
انگاروں سے کھیلی
(جواب: ہوائی، آتش بازی)
(……44……)
سر کے بل چلتا ہے فر فر
سب نے اس کو دیکھا گھر گھر
دائیں بائیں چلتا جائے
اوپر سے نیچے کو آئے
(جواب: قلم)
(……45……)
بکھرے بال کمر میں پیٹی
ہوگی کسی کونے میں لیٹی
(جواب: جھاڑو)
(……46……)
منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
سُن لو دنیا کے حالات
(جواب: لاؤڈ سپیکر)
(……47……)
دیکھی ہم نے ایک مشین
کھانے پینے کی شوقین
جب چاہو وہ کھولے پیٹ
اس میں لے ہر چیز سمیٹ
(جواب: فریج، ریفری جریٹر)
(……48……)
دیکھی ایک نازک سی بیٹی
باندھ کے اک دھاگے کی پیٹی
گھر سے چلی کوکھے مٹکاتی
گرتی پڑی، جھٹکے کھاتی
(جواب: پتنگ)
(……49……)
شیشے میں ہے لال پری
سَر پر اُس کے آگ دھری
(جواب: لالٹین)
(……50……)
یقینا وہ بزدل ہے جس نے بھی کھایا
بہادر ہے وہ جس نے پی کر دکھایا
(جواب: غصہ)
(……51……)
ہر اک جانے اس کا نام
ہر گھر میں ہے اس کا کام
سیدھا ہو تو تلوار ہے
کُبڑا ہو تو ہے بے کار
(جواب: چاقو)
(……52……)
مخمل کے پردے، خوشبو کا گھر
صبح سویرے کھلتا ہے در
(جواب: گلاب کے پھول)
(……53……)
مٹی میں سے نکلی گوری
سر پر ہے پتوں کی بوری
(جواب: مولی)
(……54……)
اُس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
کھایا جب نہ اُس کو پایا
(جواب: روزہ)
(……55……)
اونچے ٹیلے پر وہ گائے
پیٹ سب اس کا بھرنے آئے
جتنا چاہو اُسے کھلاؤ
وہ کہتی ہے اور بھی لاؤ
(جواب: آٹے کی مشین)
(……56……)
ایک ادا سے جب وہ تھرکے
چھم چھم ناچ دکھائے
اِک بھالا سا منہ میں لے کر
سینے پر چڑھ جائے
(جواب: سلائی مشین)
(……57……)
اِ ک کپڑا ایسا کہلایا
وقت پڑے پر جب منگوایا
آپ نہ پہنے جو بھی لائے
جو پہنے خود دیکھ نہ پائے
(جواب: کفن)
(……58……)
پیٹ جونہی انگلی سے دبایا
اُس نے تو بس شور مچایا
(جواب: بندوق)
(……59……)
اُس کا دیکھا ڈھینگ نرالا
گرمی میں لگتا ہے پالا
سردی میں وہ گرمی لائے
سردی گرمی مل کر آئے
(جواب: ملیریا یا بخار)
(……60……)
ایک ہے ایسا کاری گر
دیکھا اس کا خوب ہنر
پُتلے وہ دن رات بنائے
ایک سے ایک نہ ملنے پائے
(جواب: خداوند کریم)
(……61……)
دیکھا ایک ایسا مکان
بارہ ہیں جس کے دالان
ہر دالان میں کئی جوان
سب کی اپنی اپنی شان
آدھے گورے آدھے کالے
عاقل ہیں سب بوجھنے والے
(جواب: سال مہینے اور دن رات)
(……62……)
تیز یا ہلکی چال دکھاکر
گھوم گھوم چکر کھاکر
طرح طرح کے کھانے کھائے
کھاتے کھاتے گانا گائے
(جواب: چکی)
(……63……)
اپنے منہ کو جب وہ کھولے
اپنی ہی کچھ بولی بولے
اپنے پیٹ کو کرکے خالی
پیٹ اوروں کا بھرنے والی
(جواب: پینے کی بوتل)
(……64……)
کوئی رنگ نہ بیل نہ بوٹے
چیز نہیں جو ہاتھ سے چھوٹے
روک زباں کو ورنہ ٹوٹے
(جواب: خاموشی)
(……65……)
مخمل کے پردے خوشبو کا گھر
صبح سویرے کھلتا ہے در
(جواب: گلاب کے پھول)
(……66……)
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
جیسے چاہو وہ کر دکھاتا ہے
(جواب: روشن دان)
(……67……)
اک کھیتی کی شان نرالی
فصل ہے سب کی دیکھی بھالی
کاٹو بے شک جتنی بار
آپ سے آپ ہو پھر تیار
(جواب: بال)
(……68……)
مفت کسی کا ہاتھ نہ آیا
کچھ دے کر ہی اس کو پایا
جو بھی اس کو کام میں لایا
اُس نے لگایا یا دکھلایا
(جواب: ریل یا ڈاک کا ٹکٹ)
(……69……)
اک بڈھے کے سر پر آگ
گاتا ہے وہ ایسا راگ
اُس کے منہ سے نکلیں ناگ
جو تیزی سے جائیں بھاگ
(جواب: حُقہ)
(……70……)
پہلے پانی اُسے پلاؤ
پھر مکوں سے شامت لاؤ
تن پر جب سوجن آجائے
پھر وہ اور طمانچے کھائے
(جواب: آٹا گوندھ کر روٹی پکانا)
(……71……)
ایک گھڑی قدرت نے بنائی
اور بنا چابی کے چلائی
اُنگلی اس کی ٹک ٹک سن کر
کانوں تک آواز نہ آئی
(جواب: نبض)
(……72……)
تن کی لمبی سر کی چھوٹی
کردے سب کی بوٹی بوٹی
(جواب: چُھری)
(……73……)
چار ہیں رانیاں اور اک راجا
ہر اک کام میں ان کا ساجھا
(جواب: انگوٹھا اور انگلیاں)
(……74……)
ہاتھ میں پکڑے اور مروڑے
جو بھی دیکھے اس کو توڑے
(جواب: روٹی)
(……75……)
کام میں ہے اگر اس کو لانا
بننا پڑے گا تم کو کانا
(جواب: بندوق کا نشانہ)
(……76……)
آپ نے ہاتھ میں اُسے سنبھالا
اُس نے آپ کو پیٹ میں ڈالا
(جواب: آئینہ)
(……77……)
لکڑی کی ڈبیا جب ہاتھ آئی
ڈبیا کو توڑا کھالی مٹھائی
(جواب: بادام)
(……78……)
مٹی گار اُن کا کھاجا
دیواروں سے اُن کا ساجھا
(جواب: اینٹ)
(……79……)
تن کو اپنے آگ لگاکر
سب کو ناچ دکھایا
پھرکی سی بن کر وہ گھومی
ساتھ ہی گانا گایا
(جواب:آتش بازی)
(……80……)
ایسا بنگلہ کوئی دکھائے
جس میں ایک جہان سمائے
(جواب: آنکھ)
(……81……)
دن کا ساتھی ساتھ ہی آیا
رات کو اکثر غائب پایا
(جواب: سایہ)
(……82……)
ایک جدائی لانے والی
ایک بچھڑوں کو بلانے والی
دونوں بگڑے کام بنائیں
آپ اب ان کا نام بتائیں
(جواب: قینچی اور سوئی)
(……83……)
بند آنکھوں نے جو دکھلایا
کھولی آنکھ تو غائب پایا
(جواب: خواب)
(……84……)
اُس سے خود بولا تو نہ جائے
پر جب کوئی اُسے بلائے
منہ میں ڈال کے وہ اِک گولی
توبہ کتنے زور سے بولی
(جواب: بندوق)
(……85……)
دیکھ کر اُس کا کمال اس کا ہنر
بادشاہوں کا بھی جھک جاتا ہے سر
(جواب: نائی)
(……86……)
اِک تلوار سی ہے دو دہاری
جس نے کاٹی کھیتی ساری
(جواب: بلیڈ)
(……87……)
کالے کو جب تاؤ آئے دیکھو اس کا کام
سر پر وہ گوری کو نچائے صبح ہو یا شام
(جواب: توا اور روٹی)
(……88……)
سب سے تیز اس کی رفتار
ذہن میں آئے سو سو بار
(جواب: خیال)
(……89……)
اک شے کے ہیں پوت ہزار
سب اس کے سر پہ سوار
(جواب:درخت اور پھل)
(……90……)
آج ہے اُس کا گھر گھر نام
کل ہے اُس کا کام تمام
(جواب: تاریخ)
(……91……)
پانی سے اُبھرا شیشے کا گولا
لو میں چلا ہوں آتے ہی بولا
(جواب: بلبلہ)
(……92……)
ٹانگیں چار مگربے کار
چلنا پھرنا پھر بھی دشوار
(جواب: کرسی میز وغیرہ)
(……93……)
دیکھے سارے ایک جگہ پر
ہفتے، سال، مہینے، دن
گزرے ہیں سب ایک نظر میں
اور لئے ہیں سارے گِن
(جواب: کیلنڈر)
(……94……)
بھرا بھرا تھا ایک مکان
رہ گئے خالی در، دالان
پڑا ہوا ہے اب ویران
(جواب: خالی چھتا)
(……95……)
اُس کے ایک طرف ہے کھال
اک جانب ہیں اُس کے بال
مٹی پھانکے چھول اڑائے
ہے بس اس کا یہی کمال
(جواب: فرش کا بُرش)
(……96……)
جانے بوجھے ایک خُدائی
اِک شے سے ہو روز جدائی
(جواب: دن)
(……97……)
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
دھرتی ہی سے سر بھی پھوڑے
گھر گھر میں ہے اس کا کام
بولو کیا ہے اس کا نام؟
(جواب: جھاڑو)
(……98……)
سورج کے جانے پر تین
سورج کے آنے پر دو
صدیوں سے ہوتا آیا ہے
اور قیامت تک نہ ہو
(جواب:پانچ نمازیں)
(……99……)
اُس نے سب کے کام سنوارے
ورنہ ہوتے احمق سارے
(جواب: عقل)
(……100……)
سونے کا بن کر آتا ہے
سونے کا بن کر جاتا ہے
لیکن ہے یہ بات نرالی
ہر سوچاندی بکھراتا ہے
(جواب: سورج)
ٹیگ:پہیلیاں اور جواب پہیلیاں اردو پہیلیاں اور جواب اردو پہیلیاں دلچسپ پہیلیاں Paheliyan paheliyan in urdu paheliyan in urdu with answer urdu paheliyan paheliyan with answer easy paheliyan in urdu with answer difficult paheliyan in urdu with answer riddles in urdu riddles in urdu with answer