بچوں کی نظمیں بچوں کے لیے اردو نظم بچوں کی نظمیں اور شاعری بچوں کی شاعری سردی کے دن آئے ، عنایت علی خان

سردی کے دن آئے

عنایت علی خان

سردی کے دن آئے بچو
اوڑ پہن کر باہر نکلو
لمبی لمبی راتیں ہوں گی
بستر ہی میں باتیں ہوں گی
بستر پر جب آئیں گی نانی
اُن سے سننا خوب کہانی
بند کرو ٹھنڈی الماری
اب تو اڑے گی نان نہاری
گاجر کا حلوہ بھی پکے گا
کھاؤ گے تم، طوطا بھی چکھے گا
گھر میں جو مہمان آئیں گے
وہ بھی یہ حلوہ کھائیں گے
تڑکے ہی اٹھ جایا کرنا
دھوپ مزے سے کھایا کرنا
کیلے اور انار چلیں گے
باغوں میں امرود لگیں گے
پہنو گے سویٹر اور موزے
کھاؤ گے پستے، چلغوزے
گاؤں میں رس کھیر پکے گی
مُونگ پھلی بھی خوب چلے گی
چائے پینا، انڈے کھانا
یوں سردی کا لطف اٹھانا
یوں سردی کا لطف اٹھا کر
اپنے رب کا شکر منانا
جس نے سردی کے دن بھیجے
ٹھنڈے ٹھنڈے، چھوٹے چھوٹے

ٹیگ:

بچوں کی نظمیں 
بچوں کے لیے اردو نظم
بچوں کی نظمیں اور شاعری
بچوں کی شاعری
urdu nazam for kids
bachon ki nazmain
bachon ki piyari nazmain
urdu poems for kids
poems for kids in urdu
kids urdu poems
اپنا تبصرہ لکھیں