https://bachonkiweb.com بچوں کی ویب - bachon ki web

15 اگست سے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں بھی ہفتہ وار دو تعطیلات ہونگی۔ سرکاری سکول بھی ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گے۔ چھٹیوں کا اطلاق 15اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا، ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15اگست سے اسکول کھلنے پر اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیاں ہوں گی جبکہ پانچ دن ورکنگ ڈیز ہوں گے۔
اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے مطابق طلباء وطالبات کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔
اسی طرح نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے۔، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے7 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے 6 بجے تک سیکنڈ شفٹ اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں