ماہنامہ پھول لاہور خاص نمبر ادارت نمبر

ماہنامہ پھول کا خاص نمبر “ادارت نمبر” کے عنوان سے ستمبر 2023 میں شائع کیا جائے گا

لاہور : بچوں کے معروف میگزین ماہنامہ “پھول” کے ادارت نمبر کا دوسرا حصہ ستمبر 2023 میں شائع کیا جائے گا ۔ ماہنامہ پھول کا یہ خاص نمبر اپنی مثال آپ ہوگا جس میں دلچسپ کہانیاں ، مضامین ، نظمیں وغیرہ شائع کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے معروف ادیب محمد شعیب مرزا کے دورِ ادارت کے حوالے سے یادگار واقعات اور تحریریں بھی اس خاص نمبر میں شائع ہوں گی ۔

ماہنامہ پھول پاکستان میں بچوں کا ایک مقبول ترین میگزین ہے جو پاکستان کے معروف ادارتی گروپ نوائے وقت کا حصہ ہے ۔ ماہنامہ پھول ہر عمر کے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے ۔ بچوں کے معروف ایوارڈ یافتہ ادیب محمد شعیب مرزا عرصہ بیس سال سے اس میگزین کے ادارتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ اُن کو ماہنامہ پھول کی ادارتی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے 20 سال مکمل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ماہنامہ پھول خصوصی ادارت نمبر شائع کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں