national savings pakistan

7 اگست 2024 سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ادارہ قومی بچت نے اپنی روایتی و شریعہ کمپلائنٹ اسلامک بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا ، بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 1 سے 1.5 فیصد کمی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت نے 7 اگست 2024 ء سے اپنی روایتی و اسلامک بچت اسکیموں کے شر ح منافع میں کمی کردی ہے ۔ جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکائونٹ کے شرح منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر بچت اسکیموں جن میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس ، پینشنرز بینیفٹ اکائونٹ ، شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹ ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس و اکائونٹ کے شرح منافع کو سابقہ شرح پر برقرار رکھا گیا ہے اور ان کے منافع میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے ۔

national savings profit rates 7 august 2024
national savings profit rates 7 august 2024

ادارہ قومی بچت سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق سیونگز اکائونٹ کا شرح منافع 1.5 فیصد کم کرتے ہوئے 19 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے اس اسکیم کا شرح منافع 20.50 فیصد تھا ۔ اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس مدت تین ماہ کا شرح منافع 19 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ روپے سرمایہ کاری کرنے پر اسکیم کی مقررہ مدت تین ماہ مکمل ہونے کے بعد 4750/- روپے منافع ملے گا ۔ اسی طرح چھ ماہ مدت کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 18.92 فیصد کردیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر چھ ماہ بعد 9460/- روپے منافع ملے گا ۔ جبکہ ایک سال مدت کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں شرح منافع 17.90 فیصد کردیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک سال مکمل ہونے کے بعد 17900/- روپے منافع ملے گا ۔

national savings latest profit rates 7 august 2024
national savings latest profit rates 7 august 2024

ادارہ قومی بچت نے اپنی شریعہ کمپلائنٹ اسلامک بچت اسکیموں رافا نیشنل سیونگز کے شرح منافع میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ثروا اسلامک سیونگز اکائونٹ کا متوقع شرح منافع 1.5 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے ، جبکہ اس سے قبل اس اسکیم کا متوقع شرح منافع 20.50 فیصد تھا ۔ دیگر اسلامک بچت اسکیموں جن میں ثروا اسلامک ٹرم اکائونٹس کی مختلف مدتیں شامل ہیں کے شرح منافع کر پُرانی شرح پر برقرار رکھا گیا ہے ۔

national savings profit on 1 lac
national savings profit on 1 lac

ادارہ قومی بچت کی اسکیموں کی مکمل تفصیلات اور نیا شرح منافع اس ویڈیو میں بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں