عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ

بیجنگ میں عالمی کانفرنس برائے روبوٹس کا انعقاد ، 140 کمپنیوں کے 600 سے زائد روبوٹس کی نمائش

نیوز ڈیسک: بیجنگ میں عالمی کانفرنس برائے روبوٹس کا انعقاد ، 140 کمپنیوں کے 600 روبوٹس کی نمائش ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں عالمی کانفرنس برائے روبوٹس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس کا دورانیہ ایک ہفتہ تھا جس میں روبوٹس کی جدید خصوصیات ، نمائش اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس میں سابقہ روبوٹس کے جدید ورژنز کو بھی نمائش میں پیش کیا گیا ۔

عالمی کانفرنس برائے روبوٹس میں روبوٹس کو آپریشنز کے لحاظ سے دس کیٹاگریز میں تقسیم کیا گیا جن میں زراعت ، میڈیسن اور کنسٹرکشن سرفہرست تھیں ۔ کانفرنس میں لوگوں کی توجہ کا مرکز زیاومی کمپنی کا پیش کردہ روبوٹ تھا جو متعدد امور سرانجام دینے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ متعدد انسانی اشارے بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا تھا ۔

عالمی کانفرنس برائے روبوٹس میں عوام نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور نمائش کے ساتوں دن ایکسپو میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا ۔

بیجنگ روبوٹ ایکسپو

اپنا تبصرہ لکھیں