چلو ایک کہانی سنتے ہیں
کوئی اچھا موضوع چنتے ہیں
کچھ پریاں بونے جادو بھی
لے کر قصہ بُنتے ہیں
قصبہ تھا وہ پھولوں والا
رنگ برنگے جھولوں والا
وہاں پریاں بونے رہتے تھے
کیا بھولپنا تھا بھولوں والا
پھر اس قصبے میں جادوگر
جادو کی بلی اور منتر
اور بھُتنے لایا قصبے میں
اور پیچھے پیچھے دو بندر
تیز کئے بلی نے پنجے
آدھے بونے کردئیے گنجے
بندر تھے پریوں کے پیچھے
جادوگر کے تھے وہ ننجے
تب قصبے میں اک شہزادہ
طاقت والا سب سے زیادہ
اس نے جادو مار بھگایا
یہ سادہ قصہ پورا وعدہ