https://bachonkiweb.com

اخبار – بچوں کیلئے نظم – عاطف فاروق

آئو دیکھو آج کا تازہ اخبار آگیا ہے
دنیا جہاں کی خبریں اخبار بتاگیا ہے
دنیا میں ہورہاہے جو، یہ سب بتارہا ہے
سیاست کے دائوپیچوں سے پردے اٹھارہا ہے
قصے ہیں غربت کے اور کہانیاں اَمارت کی
بزنس کی بھی خبریں ہیں اور صنعت وتجارت کی
شوبز، ادب اور کھیلوں کے صفحے ہیں اس میں
گوہروعلم کے یہ خزانے،ملیں گے بھلا کس میں
لاہور، کراچی، پنڈی ، خبروں میں چونیاں بھی ہے
بچوں کیلئے اس میں ،بچوں کی دنیا بھی ہے
خواتین کا صفحہ ہے اور سنڈے میگزین بھی
جرم و سزا،کرائم کارنر اور اشاعت خاص دین بھی
کارٹون بھی ،قطعے بھی، نثر بھی ،غزل بھی
صاحبانِ علم کیلئے ا س میں ہے پزل بھی
تُندوتیز جملے اور سیاست کی تکرار ہیں!
ملازمت کے مواقع اور ڈھیروں اشتہار ہیں
سمٹے ہیں چند صفحوں میں سبھی اقوامِ عالم
فکر انگیز اداریے اور دانش بھرے ہیں کالم
باخبر رہنے کیلئے، آئو اخبار لگوائیں
اخبار کے مطالعہ کو اپنا شعار بنائیں

اپنا تبصرہ لکھیں