حمد باری تعالیٰ

حمد باری تعالیٰ – ماجد علی کاوشؔ

خالق دوجہاں ربِ عظیم
ذات تیری ہے لائق تعظیم
تونے بھیجا جہاں میں اپنا حبیبؐ
ہے جہاں میں جو صاحب تکریم
وہ نبی ؐ جو ہے رحمتِ عالم ؐ
خُلق جس ذات کا ہے خُلق عظیم
رہنمائی ہماری کرتا کون
جو نہ آتے یہاں رسولِ کریمؐ
تو ہی غفار ہے تو ہی ستار
تیری ہی ذات ہے خیبر و علیم
ہے مگن تیری یاد میں کاوشؔ
تیرے در پہ ہے خم سرِ تسلیم

اپنا تبصرہ لکھیں