وہ کیسا سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی
جب پہلی نظر ان کے روضے پہ پڑی ہوگی
یہ کوچہ جاناں ہے آہستہ قدم رکھنا
ہر جا پہ ملائک کی بارات کھڑی ہوگی
کیا سامنے جاکے ہم حال اپنا سنائیں گے
سرکارؐ کا در ہوگا اشکوں کی جھڑی ہوگی
کچھ ہاتھ نہ آئے گا آقاؐ سے جدا رہ کر
سرکارؐ کی نسبت سے تو قبر بڑی ہوگی
وہ شیشہ دلِ غم سے میلا نہ کبھی ہوگا
تصویر مدینے کی جس دل میں جڑی ہوگی
ہوجائے جو وابستہ سرکارؐ کے قدموں سے
ہر چیز زمانے کی قدموں میں پڑی ہوگی
چارہ نہ کوئی کرنا اک نعت سنا دینا
ناچیز ظہوریؔ کی جب سانس اڑی ہوگی
اشتہار
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days