50 funny jokes in urdu best jokes in urdu

50 بہترین لطیفے

OO… 1 …OO

سسٹر : ’’ آپ مجھے ایک گلاس پانی پلا سکتی ہیں ؟‘‘
مریض نے جس کے گلے کا آپریشن ہوا تھا ، نے نرس سے کہا ۔
’’ کیا آپ کو پیاس لگی ہے ؟‘‘ نرس نے پوچھا ۔
’’ جی نہیں … ‘‘ مریض جل کر بولا ۔’’ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ میری گردن لیک تو نہیں کرتی ۔‘‘

OO… 2 …OO

ایک سکول انسپکٹر ، سکول کا معائنہ کرنے والے تھے ۔ استاد نے شاگردوں کو مختلف جوابات رٹا دئیے ۔ مبشر کے ذمے یہ سوال تھا کہ ہمیں کس نے بنایا اور اس کا جواب تھا ، ہمیں اللہ تعالیٰ نے بنایا ۔ اتفاقاً معائنے کے دن مبشر غیر حاضر تھا۔
انسپکٹر نے کلا س سے سوال کیا :’’ ہمیں کس نے بنایا ؟‘‘
سب بچے خاموش رہے۔
انسپکٹر نے دوبارہ وہی سوال کیا تو ایک بچے نے جواب دیا :
’’ سر! جسے خدا نے بنایا تھا وہ آج غیر حاضر ہے ۔‘‘

OO… 3 …OO

ریاضی کے استاد ( جماعت میں شاگردوں سے ): ’’ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے ریاضی کا سوال کرے۔ اگر میں جواب نہ دے سکا تو میں اسے دس روپے انعام دوں گا ۔‘‘
ایک شاگرد نے کھڑے ہوکر سوال کیا : ’’ سر! ایک تالاب میں آٹھ بطخیں تیر رہی ہیں ۔ درمیان والی بطخ کہتی ہے کہ میرے سمیت تالاب میں پانچ بطخیں ہیں ۔ بتائیے کیسے ؟‘‘
استاد کچھ دیر سوچتا رہا ۔ بالآخر ہار مان کر لڑکے کو دس روپے دے دئیے اور پوچھا کہ تم بتائو اس کا جواب کیا ہے ۔
لڑکا بولا : ’’ جنا ب وہ بطخ جھوٹ بول رہی تھی ۔‘‘

OO… 4 …OO

پہلا شخص : ایک بار افریقہ کے جنگل میں مجھے اور میری بیوی کو آدم خور قبائلیوں نے گھیر لیا ۔ ان کے سردار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ وہ چالیس سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو نہیں کھاتا ۔
دوسرا : اچھا پھر ؟
پہلا : پھر کیا … یہ زندگی کا پہلا موقع تھا جب میری بیوی نے اپنی عمر کے بارے میں سچ بولا ۔

OO… 5 …OO

ایک شخص ہوٹل میں داخل ہوا اور ضرورت کے لئے جاتے ہوئے اپنی چھتری ایک جگہ رکھ کر اس کے ساتھ کاغذ کی چٹ پر یہ عبارت لکھ کر لگادی ۔
’’ یہ چھتری اس شخص کی ہے جو مکا مار کر دانت باہر نکال دیتا ہے، دس منٹ میں آرہا ہوں ۔‘‘
جب واپس آیا تو چھتری غائب تھی اور چٹ کی جگہ پر یہ عبارت درج تھی ۔
’’ یہ چھتری اس شخص نے اٹھائی ہے جو چوبیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ میں اب کبھی واپس نہیں آئوں گا ۔‘‘

OO… 6 …OO

ایک بہت موٹا آدمی ہاتھی پر سوار بازار سے گزررہا تھا ۔ بچوں نے اسے دیکھ کر تالیاں بجانا شروع کردیں ۔ موٹے کو بہت غصہ آیا اور بولا :
’’ اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے ۔ کیا تم نے کبھی کسی کو ہاتھی پر سوار نہیں دیکھا ؟ ‘‘
ایک لڑکے نے جواب دیا : ’’ جناب ہاتھی بھی کئی بار دیکھا ہے اور لوگوں کو اس پر سوار ہوتے بھی …. لیکن ہم نے ہاتھی کو ہاتھی پر سوار پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ ‘‘

OO… 7 …OO

افسر: تمہارے باپ کا کیا نام ہے ؟
ملازم : بجلی دین ۔
افسر: یہ کیا نام ہوا ؟
ملازم : جناب پہلے ان کا نام چراغ دین تھا لیکن جب سے انہوں نے سائنس کی ترقی دیکھی ہے انہوں نے اپنا نام بجلی دین رکھ لیا ہے ۔

OO… 8 …OO

کنجوس آدمی کے بیٹے کی شادی تھی ۔ وہ بینڈ والوں کے پاس گیا اور ان کے ماسٹر سے پوچھا : ’’ آپ کتنے پیسے لیتے ہیں ؟‘‘
بینڈ ماسٹر نے جواب دیا : ’’ بہت زیادہ صاف ستھری وردی میں جائیں تو پانچ سو لیتے ہیں ، میلی وردی میں جائیں تو تین سو اور اگر گندی وردی میں جائیں تو ایک سو پچاس روپے لیتے ہیں۔‘‘
کنجوس آدمی کچھ دیر سوچنے کے بعد بولا : ’’ اچھا ایسا کرو سب نیکر پہن کر آنا اور سو روپے لے لینا ۔‘‘

OO… 9 …OO

الیکشن کے زمانے میں ایک سیاستدان ہسپتال کے احاطے میں ٹہل رہا تھا کہ نرس نے آکر مبارک باد دی اور کہا : ’’ آپ کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں ۔‘‘
سیاستدان ان خیالات سے چونکا اور تیزی سے بولا : ’’ یہ نہیں ہوسکتا ، دوبارہ گنتی کرائو۔‘‘

OO… 10 …OO

ایک پروفیسر صاحب جلدی میں کہیں جارہے تھے کہ بیگم نے کہا :
’’ ارے پان تو کھاتے جائیے۔‘‘
پروفیسر صاحب پلٹ کر آئے ، پان منہ میں رکھا اور دوبارہ چلے گئے ۔
بیگم نے پھر آواز دی : ’’ ارے وہ جوتے … ‘‘
پروفیسر نے تیزی سے کہا : ’’ بیگم مجھے دیر ہورہی ہے آکر کھالوں گا۔‘‘

OO… 11 …OO

ایک گھر سے ہمیشہ ہنسنے کی آوازیں آتی رہتی تھیں ۔ ایک دن ایک پڑوسی ان کے گھر گئے اور وہاں رہنے والے صاحب سے اتنی خوشگوار زندگی کی وجہ پوچھی ۔
انہوں نے ہنس کر کہا : ’’ دراصل میری بیوی مجھ سے لڑتی ہے تو مجھے بیلن مارتی ہے۔ اگر بیلن لگ جائے تو وہ ہنستی ہے اور اگر نہ لگے تو میں ہنستا ہوں۔‘‘

OO… 12 …OO

ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا: ’’ میں نے آپ کو ایک سال کے بچے کی ہلکی خوراک کھانے کو کہا تھا۔ کیا آپ نے کھائی ؟
مریض : جی ہاں کھائی تھی ۔
ڈاکٹر : کیا کھایا تھا ؟
مریض : نارنگی کے چھلکے، تھوڑی سی مٹی ، ایک شیشے کی گولی اور کچھ کاغذ کے ٹکڑے ۔

OO… 13 …OO

ایک صاحب ہوٹل پہنچے۔ بیرے کو کھانے کا آرڈر دیا۔ جب بیرا کھانا لے کر آیا تو وہ کھانے کو دیکھ کر لال پیلا ہوگئے اور کہا : ’’ بلائو اپنے منیجر کو ۔‘‘
منیجر نے آکر کہا : ’’ کہیئے جناب ! کیا شکایت ہے آپ کو ۔‘‘
ان صاحب نے کہا : ’’ آپ کے یہاں ایسا ہی کھانا بنتا ہے ، جس کو گدھے بھی نہیں کھاسکتے ۔‘‘
یہ سن کر منیجر نے فوراً بیرے کو آواز دی: ’’ وہ کھانا لے آئو ، جو گدھے کھاسکتے ہیں ۔‘‘

OO… 14 …OO

ناصر : ’’ سنا ہے سلیم کو نئی نوکری ملی ہے ؟‘‘
احمد : جی بالکل … اب تو وہ جسے چاہے اوپر پہنچا دے اور جسے چاہے نیچے !
ناصر : ’’ کیوں بھئی … ایسا کیا ہے اس نوکری میں ؟ ‘‘
احمد : ’’ وہ لفٹ آپریٹر بھرتی ہوا ہے ۔‘‘

OO… 15 …OO

مالکن نے کام چور ملازمہ کو شرم دلانے والے انداز میں کہا: ’’وہ کونے میں لگا ہوا جالا دیکھ رہی ہو ، تمہارے خیال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ ‘‘
ملازمہ اطمینان سے بولی ۔’’یقینا کوئی مکڑی ہوگی ۔ بیگم صاحبہ ۔‘‘

ایک چیونٹی بدحواسی کے عالم میں بھاگی بھاگی جارہی تھی ۔ بندر نے روک کر پوچھا ۔
’’کدھر جارہی ہو ؟ ‘‘
چیونٹی بولی : ’’ہاتھی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے خون کی بوتل دینے جارہی ہوں ۔ ‘‘

OO… 16 …OO

ایک شخص نے اپنے بیٹے کے خلاف فریاد کی ۔ کونسلر نے کہا ۔ ’’تم نے اپنے بیٹے کو سمجھایا بھی ہے کہ نہیں ؟‘‘
اس نے کہا ۔ ’’بہت سمجھایا ہے مگر وہ میری ایک بھی نہیں سنتا وہ تو گدھا ہے اور ہمیشہ گدھوں کی رائے پر عمل کرتا ہے ۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہی اسے سمجھائیں ۔‘‘

OO… 17 …OO

جج صاحب ملزم سے :’’یہ حادثہ تمہاری غلطی کی وجہ سے ہوا ہے جس کی تمہیں سخت سزا ملے گی ۔ ‘‘
ڈرائیور: ’’جناب اس میں میرا کیا قصور ہے ، میں تو سویا ہوا تھا ۔ ‘‘

OO… 18 …OO

ایک شخص ملا نصیر الدین کے پاس آیا اور کہا :’’ پچھلی رات میں نے شیطان کو کواب میں دیکھا تو ڈرگیا ۔ ‘‘
ملا نصیر الدین نے پوچھا ’’شیطان کس شکل و صورت میں تھا ۔ ‘‘
اس نے کہا ’’وہ گدھے سے ملتا جلتا تھا ۔‘‘
ملا نے کہا:’’وہم ہے تمہارا ۔ اپنے ہی سائے سے ڈرگیا ہوگا ۔ ‘‘

OO… 19 …OO

ایک دوست دوسرے سے : ’’بتائو جہلم ، راولپنڈی اور پشاور کہاں ہیں ؟ ‘‘
دوسرا دوست : ’’ مجھے کیا معلوم ، اپنی چیزیں کود سنبھال کر رکھا کرو۔ ‘‘

OO… 20 …OO

جج(ملزم سے ) تم نے ایک شریف شہری کو تھپڑ مارا ہے عدالت مہیں پچاس روپے جرمانے کی سزا سناتی ہے ۔
ملزم( جیب سے سو روپے کا نوٹ نکالتے ہوئے):’’ جناب! میرے پاس سو کا کھلا نہیں ہے لہذا ایک اور تھپڑ مارنا چاہتا ہوں ۔ ‘‘

OO… 21 …OO

استاد (شاگرد سے ) : ’’جب آسمان پر بجلی چمکتی ہے تو ہمیں روشنی پہلے کیوں دکھائی دیتی ہے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے ؟‘‘
شاگرد: ’’جناب اس لئے کہ ہماری آنکھیں آگے ہوتی ہیں اور کان پیچھے ۔‘‘

OO… 22 …OO

استاد (شاگرد سے )’’اپنے بھائی کا نام بتائو ۔‘‘
شاگرد: ’’CNG‘‘
استاد: ’’ کیا مطلب ؟‘‘
شاگرد: ’’چودھری نعیم گجر ‘‘

OO… 23 …OO

استاد (شاگرد سے)’’بیٹا پانی میں رہنے والے پانچ جانوروں کے نام بتائو ۔ ‘‘
شاگرد: ’’سرجی ایک مچھلی ، دوسرا اس کا بھائی ، تیسری اُس کی بہن اور دو ماں باپ۔‘‘

OO… 24 …OO

بچے نے دکان دار سے پوچھا :’’ اس پنسل کی قیمت کیا ہے ؟ ‘‘
دکان دار:’’کون سی والی ؟ ‘‘
بچہ :’’وہ پانچ روپے والی ۔‘‘

OO… 25 …OO

آدمی : کیا تمہارے ابا جان گھر پر ہیں ؟
لڑکا : نہیں صاحب باہر گئے ہوئے ہیں ۔
آدمی : کب آئیں گے ؟
لڑکا: جب آپ چلے جائیں گے ۔

OO… 26 …OO

موٹر سائیکل پر تین آدمی بیٹھے ہوئے گزرے ۔
سارجنٹ نے رکنے کا اشارہ کیا ۔
ان میں سے ایک نے کہا : ’’پاگل ہوگئے ہو کہاں بیٹھو گے۔ ‘‘

OO… 27 …OO

ایک آدمی سائیکل پر کہیں جارہا تھا ۔
راستے میں ایک فقیر روک کر بولا : اللہ کیک نام پر کچھ دے بابا ۔
آدمی : چلو سائیکل پر بیٹھ جائو ایک چکر دے دیتا ہوں ۔

OO… 28 …OO

ایک آدمی سینما میں فلم دیکھ رہا تھا ۔ فلم میں ایک شیر دوڑتے ہوئے آرہا تھا ۔ آدمی نے دیکھا تو ڈرگیا اور اپنی چادر کندھے پر ڈال کر بھاگنے لگا ۔ لوگوں ے کہا صاحب مت ڈرو یہ تو فلم ہے ۔
آدمی بولا : ’’ وہ تو ٹھیک ہے ، مجھے بھی پتا ہے یہ فلم ہے لیکن وہ جانور ہے اس کا کیا پتہ ؟ ۔‘‘

OO… 29 …OO

ایک دفعہ ایک بادشاہ کو خواہش ہوئی کہ کیوں نہ وہ اپنا مقبرہ زندگی میںدیکھ لے ۔ یہ سوچ کر اس نے اس کی تعمیر شروع کرادی۔ جب مقبرہ مکمل ہوچکا تو اس نے وزیر سے پوچھا :
’’کوئی کمی تو نہیں ہے ؟ ‘‘
وزیر بولا : ’’ جی نہیں ، بس آپ کی ہی کمی ہے ۔ ‘‘

OO… 30 …OO

مسافر : اسٹیشن جانے کے کتنے پیسے لوگے ؟
رکشے والا : پچاس روپے۔
مسافر : بیس روپے لے لو ۔
رکشے والا: بیس روپے میں کون آپ کو اسٹیشن لے جائے گا ؟
مسافر : تم پیچھے بیٹھو ، میں لے کر جائوں گا ۔

OO… 31 …OO

ایک شخص جوتوں کی دکان پر گیا اور جوتوں کا جوڑا مانگا ۔
دکاندار کے ملازم نے اسے کئی جوڑے دکھائے ، آخر کار اس کو ایک جوڑا پسند آیا ۔ قیمت کا فیصلہ کرکے اس نے ملازم کو کہا کہ اس کو باندھ دو ، جب گاہک نے جیب دیکھی تو ایک سو کم نکلا اس نے کہا :
’’میں جوتے لے جاتا ہوں اور بقایا رقم میں ابھی دے جاتا ہوں ۔‘‘
ملازم نے کہا بہت اچھا جناب ۔
جب گاہک چلا گیا تو دکان کے مالک نے ملازم کو جھاڑا کہ تم عجیب احمق ہو ۔ اسے کیا پڑی ہے کہ تمہیں بقایا رقم آکر دے ؟
ملازم نے جواب دیا : ’’جناب وہ ضرور آئے گا میں نے دونوں جوتے ایک ہی پائوں کے دئیے ہیں ۔ ‘‘

OO… 32 …OO

سپاہی (ڈاکو سے ):’’تمہیں ڈاکہ ڈالتے ہوئے شرم نہیں آتی ؟ ‘‘
ڈاکو : ’’ آتی ہے اسی لئے تو منہ پر نقاب ڈال لیتاہوں ۔ ‘‘

OO… 33 …OO

مسافر (کنڈکٹر سے ) : ’’ یہ سڑک کہاں جاتی ہے ؟ ‘‘
کنڈکٹر: ’’ یہ سڑک کہیں نہیں جاتی بلکہ یہیں لیٹی رہتی ہے ۔ ‘‘

OO… 34 …OO

الیکشن سے پہلے ایک امیدوار نے ووٹروں کے ایک مجمع میں طویل تقریر کرنے کے بعد کہا:
’’میں آپ کے لئے سب کچھ کروں گا اور اللہ کے فضل و کرم سے اپنا ضمیر کبھی بھی نہیں بیچوں گا ۔‘‘
ایک جانب سے آواز آئی : ’’جناب چیز وہی بیچی جاتی ہے جو موجود ہو ۔ ‘‘

OO… 35 …OO

مہمان: ’’میں نے کئی بار دنیا کی سیر کی ہے ۔‘‘
میزبان: ’’پھر تو آپ جغرافیہ سے اچھی طرح واقف ہوں گے ۔ ‘‘
مہمان: ’’زیادہ تو نہیں صرف پانچ چھ روز قیام کیا ہے وہاں ، بہت خوبصورت شہر ہے ۔ ‘‘

OO… 36 …OO

بیٹا: ’’ابو چار انگور اور تین انگور جمع کریں تو کل کتنے انگور ہوں گے ؟ ‘‘
باپ:’’تمہیں اتنے آسان سوال کا حل نہیں آتا کیا تم نے ایسے کوئی سوال حل نہیں کیا ؟ ‘‘
بیٹا: ’’ابو سکول میں تو ہم ہمیشہ ٹافیاں جمع کرتے ہیں ۔ ‘‘

OO… 37 …OO

ایک بوڑھا شخص بس میں سفر کررہا تھا ۔ کنڈکٹر نے کرایہ مانگا تو بوڑھے نے جواب دیا :’’میں سٹوڈنٹ ہوں ۔ ‘‘
کنڈکٹر: ’’اچھا آپ کون سے سکول میں پڑھتے ہیں ؟ ‘‘
بوڑھا: ’’کیوں ؟ ‘‘
کنڈکٹر : ’’ میں بھی اپنے ابا جی کو اسی سکول میں داخل کرائوں گا ۔‘‘

OO… 38 …OO

فقیر: صاحب ! میری کچھ مدد کیجئے ۔ میرا سامان ، بال ، بچے ، روپیہ پیسہ سب کچھ جل گیا ۔
صاحب : ’’مگر اس کا ثبوت کیا ہے ؟
فقیر : جناب ! ثبوت بھی تھا مگر مکان کے ساتھ ساتھ وہ ثبوت بھی جل گیا ۔

OO… 39 …OO

تین بچے آپس میں باتیں کررہے تھے ۔
ایک نے کہا : ’’میں بھورے رنگ کی کار لوں گا ، میرے ابو کے بال بھورے ہیں ۔ ‘‘
دوسرے نے کہا : ’’میں کالے رنگ کی کار لوںگا ، میرے ابو کے بال کالے ہیں ۔ ‘‘
اب تیسرے کی باری تھی ، پٹ کر بولا :
’’اور میں بغیر چھت کے کار لوں گا ۔ ‘‘
دونوں دوستوں نے حیرانی سے پوچھا وہ کیوں ؟
اس نے جواب دیا : ’’کیونکہ میرے ابو گنجے ہیں ۔ ‘‘

OO… 40 …OO

ایک شوہر (اپنی بیوی سے )’’تمہارے دلمیںٰ میرے لئے کتنی محبت ہے ؟ ‘‘
بیوی: ’’اگر آپ چارپائی پر بیٹھے ہوئے ہوں تو میں نیچے بیٹھ جائوں گی ۔ ‘‘
شوہر: ’’اگر میں نیچے بیٹھ جائوںتو ۔۔۔!‘‘
بیوی: ’’تو میں ایک گڑھے میں بیٹھ جائوں گی ۔ ‘‘
شوہر: ’’اگر میں ایک گڑھے میں بیٹھ جائوں گا ۔۔۔!‘‘
بیوی(غصے سے ):’’تو میں اوپر سے مٹی ڈال دوں گی ۔ ‘‘

OO… 41 …OO

ایک بچہ کلاس میں فیل ہوگیا ، گھر آیا تو اپنے فیل ہونے کی خبر سنانے کی بجائے اس نے اپنے والا سے سوال کیا :
’’ابا! جب آپ امتحان میں فیل ہوئے تھے تو ادادا جان نے آپ کو کچھ کہا تھا ؟ ‘‘
والد نے کہا : ’’انہوں نے مجھے بہت مارا تھا ۔ ‘‘
بچے نے پوچھا : ’’جب دادا جان فیل ہوئے تھے تب کیا ہوا ؟ ‘‘
والد نے جواب دیا : ’’ان کے ابا نے ان کو مارا تھا ۔ ‘‘
بچے نے کہا : ’’ابو جان ! اگر آپ مجھ سے تعاون کریں تو ہم دونوں مل کر اس خاندانی غندہ گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ ‘‘

OO… 42 …OO

ایک لائبریرین کو رات ڈیڑھ بجے اس کے گھر فون آیا ، دوسری طرف اس سے کوئی پوچھ رہا تھا : ’’جناب! کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ صبح لائبریری کس وقت کھلے گی ؟ ‘‘
لائبریرین نے قدرے غصے سے جواب دیا: ’’کیوں ؟ کیا آپ کو صبح سب سے پہلے لائبریری میں داخل ہونا ہے ؟ ‘‘
اس نے جواب دیا : ’’ارے صاحب ! داخل کس کو ہونا ہے ، مجھے تو یہاں سے باہر نکلنا ہے ، آپ جلد بازی میں مجھے یہاں بند کرکے چلے گئے ہو ۔ ‘‘

OO… 43 …OO

ایک جوتا فروش اکبر الٰہ آبادی کے پاس آیا اور کہنے لگا :
’’میں نے جوتوں کی دکان کھولی ہے ، دکان میں لگانے کے لئے شعر کہہ دیجئے ۔
اکبر الٰہ آبادی نے فوراً یہ شعر کہا:
شومیکری کی کھولی ہے ہم نے دکان
روٹی کمائیں گے جوتے کے زور پر

OO… 44 …OO

ایک صاحب (دوسرے سے ):’’کیا آپ کے کپڑے چوری کے ہیں ؟ ‘‘
دوسرے نے پریشان ہوکر پوچھا : ’’وہ کیوں ؟ ‘‘
پہلے صاحب نے کہا : ’’جب آپ چلتے ہیں تو آپ کے کپڑوں سے آواز آتی ہے ۔‘‘
یہ سن کر دوسرے صاحب معصومیت سے بولے :’’اچھا اگر یہ بات ہے تو پھر میرے جوتے کیوں خاموش ہیں ؟‘‘

OO… 45 …OO

پھوپھو : ’’کافی بڑے ہوگئے ہو ۔ ‘‘
میں :’’اور کوئی آپشن ہی نہیں تھا ، فارغ بیٹھا تھا سوچا بڑا ہوجائوں ۔ ‘‘

OO… 46 …OO

ایک شیخ کو کرنٹ لگا ۔
بیوی نے پوچھا آپ ٹھیک تو ہیں نا ؟
شیخ بولا : گولی مار مینوں ، باہر ویکھ یونٹ کنے ڈگے نے ۔

OO… 47 …OO

استاد (شاگرد سے ) : کل سکول کیوں نہیں آئے تھے ؟
شاگرد : مجھے بخار تھا ۔
استاد : کل دوائیوں والی پرچی لانا ۔
شاگرد: میں نے دَم کروایا تھا ۔

OO… 48 …OO

استاد (شاگرد سے ) : کل اگر ہوم ورک نہیں کیا تو مرغا بنائوں گی ۔
شاگرد: ٹھیک ہے سر ! نان اور کوک میں لے آئوں گا ۔

OO… 49 …OO

ایک پٹھان بھارت گیا ۔
بھارتی پولیس: تم کون ہو ؟
پٹھان: میں ہندو ہوں جناب !
بھارتی پولیس: مجھے پانچ بھگوانوں کے نام بتائو ۔
پٹھان: یسو ، پنجو ، ہار ، کبوتر ، ڈولی ۔

OO… 50 …OO

ٹیچر (پپو سے ) ہوم ورک کیوں نہیں کیا ؟
پپو: میڈم کل بلڈ ڈونیٹ کررہا تھا ۔
ٹیچر : کس کو ؟
پپو : مچھروں کو ۔۔۔

مزید مختصر اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کیلئے یہاںکلک کریں

Tags:
funny jokes in urdu
jokes in urdu
most funny jokes in urdu
best jokes in urdu
اپنا تبصرہ لکھیں