بچوں کا جنرل نالج

بچوں کا جنرل نالج # 1

نوٹ: تمام سوالوں کے جواب تحریر کے آخر میں موجود ہیں۔

سوال نمبر 1: ایسا کونسا جانور ہے جس کے دانت ساری عمر بڑھتے رہتے ہیں؟

سوال نمبر 2: وہ کون سا ملک ہے جہاں پیدا ہوتے ہی بچے کی عمر 9 ماہ لکھ دی جاتی ہے؟

سوال نمبر 3: دنیا کا سب سے بڑا صنعتی شہر کون سا ہے؟

سوال نمبر 4: دنیا میں سب سے بڑی سونے کی کانیں کہاں ہیں؟

سوال نمبر 5: وہ کونسا جاندار ہے جس کے دو دماغ ہوتے ہیں؟

سوال نمبر 6: وہ کونسا درخت ہے جس کا تنا بہت موٹا بھی ہوسکتا ہے لیکن اس میں لکڑی نہیں ہوتی؟

سوال نمبر7: وہ کونسا جانور ہے جو ناک اور منہ کے علاوہ کھال سے بھی سانس لیتا ہے؟

سوال نمبر 8: دریاؤں کا ملک کس ملک کو کہا جاتا ہے؟

سوال نمبر 9: سب سے پہلے کرنسی نوٹوں کا آغاز کس ملک سے ہوا؟

سوال نمبر 10: بھیڑیا کس ملک کا قومی نشان ہے؟

جوابات: (1) ہاتھی اور چوہا (2) جاپان (3) شنگھائی (4) جنوبی افریقہ کے شہر جوہنس برگ میں (5) بندر (6) کیلے کا (7) مینڈک (8) بنگلہ دیش (9) چین (10) ترکی

اپنا تبصرہ لکھیں