پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

اہم معلومات پاکستان

٭……پاکستان میں سب سے پہلی بار یوم آزادی کا تہوار پورے اہتمام کے ساتھ 14 اگست 1981 ء کو منایا گیا۔
٭……پاکستان کا اولین شمسی توانائی گھر 1981 ء کو بنا۔
٭……پاکستان میں شلوار قمیض کو پہلی بار قومی لباس کا درجہ یکم دسمبر 1981 ء کو ملا۔
٭……پاکستان کا پہلا عجائب گھر 17 اپریل 1950 ء کو کراچی میں بنا۔
٭……رائے ونڈ لاہور میں پہلا تبلیغی اجتماع 1949 ء کو ہوا۔
٭……پاکستان میں پہلی بار رویت ہلال کمیٹی 30 جون 1962 ء کو بنی۔
٭……پاکستان میں بیت المال کا قیام 24 ستمبر 1978 ء کو بہاولپور میں آیا۔
٭……پاکستان میں پہلی بار سرعام پھانسی کی سزا 22 مارچ 1978 ء کو لاہور میں ہوئی۔
٭……پاکستان میں پہلی بار خاتون بیگم ثریا نے اپنی آنکھیں عطیہ کیں۔ ان کی وفات کے بعد دو طالب علموں کو ان کی آنکھیں لگائی گئیں۔
٭……پاکستان میں پہلی بار مغل مصوری کا اسلوب عبدالرحمٰن چغتائی نے روشناس کروایا۔
٭……قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلا ڈیم سرخاب ڈیم 1960 ء میں بنا۔
٭……پاکستان میں شامل ہونے والی پہلی ریاست بہاولپور تھی۔
٭……پاکستان میں پہلی بار انسانی حقوق کی وزارت 2007 ء میں بنی۔
٭……پاکستان میں ریلوئے کے بانی آئرش نژاد برٹش انجینئر و مفکر چارلس بریڈلا تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں