نوٹ: تمام پہیلیوں کے جوابات تحریر کے آخر میں موجود ہیں۔
پہیلی نمبر 1: دیکھا ان کا آنا جانا۔۔۔ آگے پیچھے دوڑ لگانا۔
پہیلی نمبر 2: بچے بھاگ کے گودی میں آئے۔۔۔ اماں ان سب کو کھا جائے۔
پہیلی نمبر 3: نیچے سے وہ اوپر جائے۔۔۔اوپر جاکر گشت لگائے۔۔۔اوپر سے پھر نیچے آئے۔۔۔نیچے آکر بھاگا جائے۔
پہیلی نمبر 4: ہیں وہ جانور دیکھے ہوں گے کہیں۔۔۔کبھی آنکھ جو بند کرتے نہیں۔
پہیلی نمبر 5: آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے۔۔۔ پھر پکڑو تو ہاتھ نہ آئے۔
پہیلی نمبر 6: جب اور جتنی بار پکارا۔۔۔سن کر آئے رب کا پیارا۔
پہیلی نمبر 7: روز ہی سب کے پاس وہ آئے۔۔۔پر اپنی صورت نہ دکھائے۔
پہیلی نمبر 8: ہاتھ لگے نہ ہاتھ میں آئے۔۔۔بس کانوں سے پکڑی جائے۔
پہیلی نمبر 9: چھوٹا ہے وہ یا بڑا ہے۔۔۔اپنی جگہ پہ ڈٹ کے کھڑا ہے۔
پہیلی نمبر 10: اک شے آگ میں پلنے والی۔۔۔لمبی لمبی کالی کالی۔
جوابات: (1) دن رات (2) دریا اور سمندر (3) پانی (بخارات بارش) (4) سانپ اور مچھلی (5) سایہ (6) اذان (7) نیند (8) آواز (9) درخت (10) دھواں