https://bachonkiweb.com - bachon ki web - بچوں کی ویب

انکل چھوڑو نے ریسلینگ لڑی

سیدعلی مجتبیٰ ، میرپور آزاد کشمیر

انکل چھوڑو کو کچھ دنوں سے ریسلنگ دیکھنے کا شوق چھڑا ہوا تھا۔آج انکل چھوڑو اپنے کپڑے خریدنے کپڑوں کی دکان میں گئے۔انکل چھوڑو نے کپڑے کی دکان سے کپڑے خریدے۔جب وہ کپڑے کی دکان سے باہر نکلے تو انہوں نے دیوار پر لگا ایک اشتہار دیکھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ آج آپ سب کے پسندیدہ ریسلر گنجا پہلوان آپ کے شہر میں آپ کے شہر کے سب سے اچھے اسٹیڈیم میں رسلینگ لڑیں۔جو بھی ریسلنگ جیتے گا اس کو چھ کروڑ روپے ملیں گے۔جو جو گنجا پہلوان کے ساتھ کیھلنا چاہتا ہے ہمیں اس نمبر پر کال کریں۔میچ آج رات آٹھ بجے ہوگا۔انکل چھوڑو نے سوچا اچھا موقع ہے۔انکل چھوڑو نے انہیں کال کیا۔آج رات آٹھ بجے میچ شروع ہوگیا۔کمپیئر نے کہا کہ ناظرین آج ڈبلیو ڈبلیو ای کا میچ انکل چھوڑو اور گنجا پہلوان کے درمیان ہوگا۔۔گنجا پہلوان بڑا موٹا دراز قد اور گنجا پہلوان تھا۔کمپیئر نے کہا میچ شروع ہوتا ہے۔میچ شروع ہوا۔گنجا پہلوان آگے بڑھے اور انکل چھوڑو کو اٹھالیا۔ انکل چھوڑو نے چیخنا شروع کردیا۔انکل چھوڑو نے کہا چھوڑ دو۔میں آپ کے سامنے ہاتھ جورتا ہوں۔گنجا پہلوان نے کہا میں نہیں چھوڑوں گا۔انکل چھوڑو نے کہا اب دیکھنا میں کیا کرتا ہوں۔گنجا پہلوان نے کہا کیا کرسکتے ہو۔انکل چھوڑو نے کہا بتاتا ہوں۔یہ کہہ کر انکل چھوڑو نے گنجا پہلوان کے سر پر گدگدگی کرنا شروع کردی۔گنجا پہلوان نے ہنسا شروع کردیا۔انکل چھوڑو نے اور زیادہ گدگدگی کرنا شروع کردی۔گنجا پہلوان ہنس ہنس کر نیچے گر گیا۔انکل چھوڑو نے اب گنجا پہلوان کے پاؤں میں گدگدگی کرنا شروع کردی۔گنجا پہلوان نے کہا چھوڑ دو۔انکل چھوڑو گنجا پہلوان کو گدگدگی کرتے ہوئے بولے بے ہوش ہوجائیں میں چھوڑ دوں۔گنجا پہلوان نے کہا نہیں ہوں گا۔انکل چھوڑو نے اور زیادہ گدگدگی کرنا شروع کردی۔گنجا پہلوان نے کہا چھوڑ دو۔انکل چھوڑو نے گنجا پہلوان کو گدگدگی کرتے ہوئے کہا اپنے ٹانگ ایک منٹ تک اوپر رکھیں۔گنجا پہلوان نے کہا ٹھیک ہے۔لیکن جب میں ایک منٹ تک اپنی ٹانگ اوپر کر دوں گا تو آپ مجھے گدگدگی کرنا چھوڑ دو گے۔انکل چھوڑو نے گنجا پہلوان کو گدگدگی کرتے ہوئے کہا ٹھیک ہیں پھر کریں ٹانگ اوپر۔گنجا پہلوان نے کہا ٹھیک ہے۔گنجا پہلوان نے اپنی ٹانگ اوپر کی انکل چھوڑو نے گنجا پہلوان کی اوپر ہوئی ٹانگ کو پکڑا۔امپائر نے تین تک گنتی کی اور انکل چھوڑو میچ جیت گئے۔انکل چھوڑو نے اپنی جیت کی خوشی میں اوچھلنا شروع کردیا۔پھر تھوڑی دیر بعد چھلانگ لگانا چھوڑا اور ریسلنگ کا میچ کرانے والے کے پاس گئے۔انکل چھوڑو نے کہا جی مجھے جیتنے پر جو چھ کروڑ روپے ملنے تھے وہ اب دے دیں کیوں کہ میں میچ جیت گیا ہوں۔رسلینگ کا میچ کرانے والے نے کہا کیا کریں گے اتنے پیسوں کا۔انکل چھوڑو نے کہا اپنا گھر خریدوں گا۔میچ کرانے والے نے چیک دیا۔چیک پر رقم کی جگہ لکھا ہوا تھا۔لالچ بری بلا ہے۔آگر آپ یہ پیسے غریبوں پر خرچ کرنے کھیلتے تو آپ کو آپ کی اس محنت کا صلہ دونوں جہاں میں ملتا۔ایک صلہ چھ کروڑ کی صورت میں اور ایک نیکی کی صورت میں۔انکل چھوڑو سمجھ گئے کہ لالچ بری بلا ہے۔

Tags:
funny stories for kids in urdu
funny stories to write for school
funny stories for kids(8-9)
funny kid story ideas
uncle choru ne wrestling larri funny story for kids in urdu
انکل چھوڑو نے ریسلنگ لڑی ، بچوں کیلئے مزاحیہ کہانی 
بچوں کی ویب - bachon ki web
اپنا تبصرہ لکھیں