ترتیب: عفراء نعیم بُگوی
پاکستان کے بارے میں دلچسپ، تاریخی اور حیرت انگیز معلومات
اگر آپ پاکستان کے بارے میں دلچسپ معلومات، تاریخی حقائق اور حیران کن سچائیوں کی تلاش میں ہیں، تو آپ بالکل درست جگہ پر آئے ہیں۔ اس تحریر میں ہم آپ کو پاکستان کی تاریخی معلومات سے لے کر قیام پاکستان کے حیرت انگیز پہلو، پاکستان کے حدود اربعہ، پاکستان کی معاشی ترقی، آبادی، قدرتی حسن، زبانوں کے تنوع، قومی نشانیوں اور کھیلوں سے جڑی تاریخی، دلچسپ اور حیرت انگیز تفصیلات فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ کو ملیں گی پاکستان کی سائنسی ترقی، بین الاقوامی تعلقات، ثقافت، روایات، ادب و فنون کی جھلکیاں اور آخر میں پیش کی جارہی ہیں پاکستان کی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات جنھیں پڑھ کر آپ کہیں گے These are truly Amazing Facts About Pakistan اور Interesting Facts About Pakistan لئے ہوئے یہ تحریر آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر کرنے پر مجبور کردے گی اور تحریر میں بیان کی گئی معلومات یقیناً آپ کے لئے Unique Facts About Pakistan ثابت ہوں گے۔ یہ تحریر آپ کو کیسی لگی، بچوں کی ویب کے قارئین اپنی رائے نیچے دئیے گئے کمنٹس باکس میں ضرور دیں، شکریہ۔
قیام پاکستان کی معلومات
1……پاکستان 14 اگست 1947 ء کو معرضِ وجود میں آیا۔
2……پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ تھے۔
3……پاکستان کا تصور پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے 1930 ء میں پیش کیا۔
4……قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں منظور ہوئی۔
5……تقسیم ہند کا اعلان وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 3 جون 1947 ء کو کیا۔
6……پاکستان کا پہلا دارالحکومت کراچی تھا جبکہ موجودہ دارالحکومت اسلام آباد ہے۔
7……پاکستان کی پہلی کابینہ نے 15 اگست 1947 ء کو حلف اٹھایا تھا۔
8……پاکستان کے پہلے چیف جسٹس کا نام سر عبدالرشید تھا۔
9……پاکستان کا پہلا قومی پرچم 11 اگست 1947 ء کو منظور ہوا۔
10……پاکستان کی سب سے پہلی مردم شماری 1951 ء میں ہوئی۔
11……پاکستان کا پہلا آئین 1956 ء میں نافذ العمل کیا گیا۔
12……پاکستان کا پہلا بینک حبیب بینک تھا جو پاکستان کے قیام سے قبل بمبئی (موجودہ ممبئی) میں قائم ہوا تھا جسے قائد اعظمؒ نے ذاتی دلچسپی سے کراچی منتقل کروایا۔
13……پاکستان 30 ستمبر 1947 ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
14……پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی جنگ 1947، 1948 ء میں کشمیر پر ہوئی۔
15……قیام پاکستان کے وقت (1947ء) پاکستان کی کل آبادی 7 کروڑ تھی۔
16……پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948 ء کو جاری کیا گیا۔
17……پاکستان نے اپنا مرکزی بینک ”اسٹیٹ بینک آف پاکستان“ یکم جولائی 1948 ء کو قائم کیا۔
18……پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناحؒ، وزیر اعظم لیاقت علی خان اور وزیر خزانہ غلام محمد تھے۔
19……پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا۔
20……پاکستان کے سب سے پہلے اخبار کا نام ”زمیندار“ تھا جو لاہور سے شائع ہوا۔
پاکستان کے حدودِ اربعہ کی معلومات
1…… پاکستان کا رقبہ تقریباً 881913 مربع کلومیٹر ہے۔
2…… پاکستان کی مشرقی سرحد بھارت، مغربی افغانستان اور ایران، شمالی سرحد چین اور جنوبی سرحد بحیرہء عرب سے جُڑی ہوئی ہے۔
3…… پاکستان کی سب سے طویل زمینی سرحد بھارت سے جڑی ہوئی ہے جو تقریباً 2912 کلومیٹر ہے۔
4…… افغانستان کے ساتھ جڑی سرحد ڈیورنڈ لائن کہلاتی ہے جو 2640 کلومیٹر ہے۔
5…… پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ ”خنجراب پاس“ کے ذریعے ہوتا ہے جو دنیا کی بلند ترین پکی سڑکوں میں شمار ہوتی ہے۔
6…… پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے موجود ہیں۔
7…… پاکستان کی معروف گوادر بندرگاہ پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ جبکہ کراچی بندرگاہ بھی پاکستان کے جنوب میں واقع ہے جو ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔
8…… پاکستان کی جغرافیائی حدود میں میدان، پہاڑ، ریگستان اور ساحل سب شامل ہیں۔
9…… پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک (CPEC) راہداری گزرتی ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کے مغرب سے لے کر شمال تک پھیلا ہوا ہے۔
10…… گلگت بلتستان پاکستان کا بلند ترین اور شمالی ترین علاقہ ہے۔
پاکستان کی معیشت کی معلومات
1…… پاکستان کی معیشت ایک مخلوط معیشت کہلاتی ہے جس کا انحصار زراعت، صنعت، خدمات اور ترسیلاتِ زر پر ہے۔
2…… پاکستان کی کرنسی کا نام پاکستانی روپیہ ہے۔
3…… پاکستان دنیا کی 26 ویں بڑی معیشت ہے۔
4…… پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 سے 1800 ڈالر ہے۔
5…… پاکستان کی شرح نمو اکثر 3 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان رہتی ہے۔
6…… زراعت پاکستانی معیشت کا ایک اہم ستون ہے جو GDP کا تقریباً 20 فیصد ہے۔
7…… پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔
8…… پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسنگ ملک ہے۔
9…… ترسیلاتِ زر پاکستانی معیشت کا اہم ذریعہ ہیں جن کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر سے زائد پاکستان بھیجتے ہیں۔
10…… پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار چین ہے۔
11…… پاکستان میں مہنگائی کی شرح اکثر 10 فیصد سے زائد رہتی ہے۔
12…… پاکستان میں روزگار کی شرح صرف 6 سے 9 فیصد کے درمیان ہے۔
13…… پاکستان میں غربت کی شرح 25 فیصد سے زائد ہے۔
14…… پاکستان کے آبادی کے محض 1 سے 2 فیصد افراد ہی باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
15…… پاکستان میں کرپشن اور بدانتظامی معیشت کی بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔
پاکستان کی آبادی، قدرتی حسن اور زبانوں کی معلومات
1…… پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
2…… پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔
3…… پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ پنجاب ہے جبکہ کم آبادی والا صوبہ بلوچستان ہے۔
4…… پاکستان کی دیہی آبادی تقریباً 60 فیصد ہے۔
5…… پاکستان میں سالانہ آبادی میں اضافہ کی شرح 2 فیصد ہے۔
6…… پاکستان میں دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ K2 واقع ہے۔
7…… پاکستان میں موجود فیری میڈوز کو دنیا کی سب سے خوبصورت وادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
8…… پاکستان میں موجود موہنجو دڑو اور ہڑپہ تاریخی وادیوں میں شامل ہیں۔
9…… پاکستان میں ”نیلم ویلی“ کو زمین پر جنت کہا جاتا ہے۔
10…… کھیوڑہ کی کانیں دنیا میں نمک کی دوسری بڑی کانیں ہیں۔
11……پاکستان میں 70 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں تاہم پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔
12…… پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جس کا تناسب تقریباً 40 فیصد ہے۔
13…… پاکستان کے زیادہ آبادی والے شہروں میں کراچی، لاہور اور فیصل آباد سرفہرست ہیں۔
14…… پاکستان میں زندگی کی اوسط عمر تقریباً 66 تا 70 سال ہے۔
15……پاکستان کی سرکاری زبانیں اردو اور انگریزی ہیں۔
پاکستان کی قومی نشانیوں کی معلومات
1…… پاکستان کا قومی پھول چنبیلی ہے۔
2…… پاکستان کا قومی درخت دیودار ہے۔
3…… پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔
4…… پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے۔
5…… پاکستان کا قومی آبی جانور انڈس ڈولفن ہے۔
6…… پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض ہے۔
7…… پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔
8…… پاکستان کا قومی یادگار مینار پاکستان ہے۔
9…… پاکستان کا قومی مزار مزارِ قائد ہے۔
10…… پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ ہیں۔
11…… پاکستان کے قومی ہیرو قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہیں۔
12…… پاکستان کا قومی نعرہ ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ ہے۔
13…… پاکستان کا قومی دن 23 مارچ، یوم پاکستان ہے۔
14…… پاکستان کا قومی پھل آم ہے۔
15…… پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے۔
پاکستان کے کھیلوں کی معلومات
1…… پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے اور پاکستان تین مرتبہ ہاکی کا ورلڈ چیمپئن بن چکا ہے۔ (1971، 1978، 1982ء)
2…… پاکستان کا سب سے مقبول کھیل کرکٹ ہے۔
3…… پاکستان نے کرکٹ کا عالمی کپ 1992 ء میں جیتا تھا۔
4…… پاکستان نے کرکٹ کا عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 ء میں جیتا تھا۔
5…… پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ادارے کا نام ”پاکستان سپورٹس بورڈ“ ہے۔
6…… پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1952 ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔
7…… پاکستان ہر سال پاکستان سپر لیگ (ٹی ٹوئنٹی لیگ) کا انعقاد کرتا ہے، پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 ء میں ہوا تھا۔
8…… پاکستان کے شعیب اختر دنیا کے تیز ترین گیند باز کے طور پر مشہور ہیں۔
9…… پاکستانی ہاکی ٹیم نے چار مرتبہ اولمپک میڈل جیتے۔ (3 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی)
10…… پاکستان اسکواش میں دنیا کا طویل ترین چیمپئن ملک رہا۔
11……جہانگیر خان نے اسکواش میں مسلسل 555 میچز جیتنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
12…… جان شیر خان بھی اسکواش کے عالمی چیمپیئن رہے۔
13…… پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 ء میں جیتا۔
14…… پاکستان کا شہر سیالکوٹ فٹبال سازی میں سرفہرست ہے اور دنیا بھر کو فٹبال ایکسپورٹ کرتا ہے۔
15…… پاکستان کے نیزہ باز ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
16…… نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔
پاکستان کی سائنسی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کی معلومات
1…… پاکستان نے اپنا پہلا ایٹمی ری ایکٹر 1965 ء میں کراچی میں قائم کیا۔
2…… پاکستان نے 28 مئی 1998 ء کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کئے اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔
3…… ڈاکٹر عبدالسلام پاکستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان تھے جنھیں 1979 ء میں فزکس میں اہم کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نوبل انعام سے نوازا گیا۔
4…… پاکستان کا اپنا پہلا سیٹیلائیٹ 1990 ء میں بدرون (Badr-I) کے نام سے خلاء میں بھیجا گیا۔
5…… پاکستان میں خلائی تحقیق کیلئے سپارکو (SPARCO) نامی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
6…… پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا بانی رکن ہے۔
7…… چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو ”آہنی دوستی“ کہا جاتا ہے۔
8…… پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی بھیجے ہیں۔
9…… پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا مستقل ممبر ہے۔
10……پاکستان نے کئی ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے (Free Trade Agreement) کئے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی ثقافت، روایات، ادب و فنون کی معلومات
1…… پاکستان کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا تسلسل ہے جیسے وادی ء سندھ کی تہذیب۔
2…… مہمان نوازی پاکستانی ثقافت کی سب سے نمایاں روایت ہے۔
3……پاکستانی کھانے مصالحہ دار، ذائقہ دار اور متنوع ہوتے ہیں۔
4…… بسنت پنجاب میں روایتی طور پر پتنگ بازی کا تہوار رہا ہے۔
5……اردو پاکستان کی قومی زبان ہے جو پاکستان میں ادب کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
6…… قوالی، غزل، لوگ گیت پاکستان کی موسیقی کے اہم عناصر ہیں۔
7…… نصرت فتح علی خان کو عالمی سطح پر قوالی کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔
8…… پاکستان میں مصوری میں صادقین، گل جی جیسے فنکار موجود ہیں۔
9…… پاکستان میں فلمی صنعت کو لالی ووڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
10…… پاکستانی ثقافت دنیا میں امن، محبت، فن، ہنر اور ادب کی نمائندہ ہے۔
پاکستان کی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات
1…… پاکستان میں سکردو کے پاس دنیا کا واحد ایسا صحرا ہے جہاں برفباری ہوتی ہے۔
2…… پاکستان میں اکثر لوگ ٹریفک کا اشارہ صرف ”سجاوٹ“ سمجھتے ہیں۔
3…… پاکستان میں جلدی آنے کا مطلب ہوتا ہے ایک گھنٹے بعد آنا۔
4…… پاکستانی ہر مسئلے کا حل ”چاؤ پلاؤ“ میں ڈھونڈ لیتے ہیں۔
5…… پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ نہری نظام رکھنے والا ملک ہے۔
6…… پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ”ایدھی فاؤنڈیشن“ کے نام سے موجود ہے۔
7…… پاکستانی ارفع کریم دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بنیں جن کی عمر محض 9 سال تھی۔
8…… پاکستان میں سب سے بڑی قرآنی کتاب 2012 ء میں تیار کی گئی جس کا وزن 800 کلو گرام سے زیادہ ہے۔
9…… وسیم اکرم دنیا کے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹ لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ہیں۔
10…… نذیر صابر پاکستان کے پہلے کوہ پیما تھے جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔
11…… پاکستان کے محمد رشید نسیم نے سر سے ناریل توڑنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
12…… دریائے سندھ دنیا کے طویل ترین دریاؤں میں شامل ہے جو پاکستان میں بہتا ہے۔
13…… دنیا میں سب سے بڑا انسانی قومی پرچم پاکستان میں بنایا گیا جو لاہور میں 2012 ء میں بنایا گیا جس میں 24200 افراد شریک تھے۔
14…… صادقین کو دنیا کے عظیم خطاطوں اور مصوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
15…… پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ خدمات دینے والی فورسز میں شامل ہے۔
ٹیگ:
٭ پاکستان کے بارے میں دلچسپ معلومات ٭پاکستان کی حیرت انگیز معلومات ٭ پاکستان کی تاریخی معلومات ٭ Amazing facts about Pakistan ٭ Interesting facts about Pakistan ٭ Unique facts about Pakistan