https://bachonkiweb.com بچوں کی ویب bachon ki web

باتوں سے خوشبو آئے

سنہرے اقوال
(حافظ عبدالسمیع، کھاریاں کینٹ)
٭گھڑیوں کی ہڑتال وقت کو نہیں روک سکتی
٭ہمت ہارنا ناکامی کی طرف پہلا قدم ہے
٭جب آدمی کا اخلاق اچھا ہو تو کلام لطیف ہوجاتا ہے
٭مصافحہ کیا کرو مصافحہ دل کی دشمنی کو دورکرتا ہے
٭احسان کا بدلہ ادا نہ کرسکو تو زبان سے شکریہ ضرور ادا کرو۔
٭بزدل جان بچانے اوربہادرلڑانے کو پسند کرتا ہے ۔
٭مصائب میں مبتلا شخص ہی کھوٹے اورکھرے کی صیح پہچان کرسکتا ہے۔
٭…٭…٭
معلومات
محمد یوسف وحید ۔ خان پور
٭سورۃ البقرہ قرآن پاک کی طویل ترین سورۃ ہے۔ اس سورۃ میں 40رکوع ہیں
٭دنیا کی پہلی دوربین 1609ء میں گلیلیو نے بنائی تھی ۔
٭پنجاب یو نیورسٹی 1882ء میں قائم ہوئی ۔
٭سندھ مدرستہ الا سلام 1886ء میں قائم ہوا۔
٭پاکستان کے بڑے شاعر احسان دانش ، جو ش ملیح آبادی اور حفیظ جالندھری 1982ء میں انتقال کر گئے۔
٭ ایک سال میں انسانی دل چالیس ملین مر تبہ دھڑکتا ہے۔
٭ مو لانا ابو الکلام آزاد 11نو مبر 1988ء میں مکہ میں پیدا ہو ئے ۔
٭ ہماری زمین کی عمر تقریبا ً پانچ ارب سال ہے۔
٭ ٹائی ٹینک جہاز 1912ء میں غر ق ہوا۔
٭زمین پر خشکی 26فیصد ، پانی 71فیصد اور برف 3فیصد ہے۔
٭پانی کا رقبہ 136486144 مربع کلو میٹر ہے۔
٭سورج سے زمین کا فاصلہ 150000000کلو میٹر ہے۔
٭چاند سے زمین کا فاصلہ 3844403کلو میٹر ہے۔
٭بیلجیئم میں ننگے پائوں چلنا جرم ہے۔
٭عینک سب سے پہلے 1667ء کو اٹلی میں بنائی گئی ۔
٭سورج کی روشنی زمین تک تقریباً 8منٹ میں پہنچتی ہے۔
٭ یو رینیم ، پلاٹینم ، تھوریم اور ریڈیم سو نے سے زیادہ قیمتی دھاتیں ہیں ۔
٭ لاش کو محفو ظ کر نے کے لئے فارملین (Formalin)کیمیائی شے استعمال کی جاتی ہے۔
٭…٭…٭
سات عادتیں
سید اُسامہ ،راولپنڈی
ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید نے لو گوں سے کہا اگر نیک بننا چاہتے ہو تو بچوں جیسی عادات اپنا لو ۔ لو گوں نے وضاحت چاہی تو خلیفہ نے کہا کہ بچوں میں سات عادتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ بڑوں میں ہو ں تو وہ صحیح معنوں میں مو من کہلائیں گے ۔ وہ سات عادتیں یہ ہیں ۔ 1۔بچے رزق کے غم نہیں کر تے ۔ 2۔بچے مل جل کر کھا تے ہیں ۔3۔لڑ تے ہیں تو دل میں کینہ نہیں رکھتے ۔4۔لڑائی کے بعد صُلح کر لیتے ہیں ۔ 5۔اپنے بڑوں سے ڈرتے ہیں ۔ 6۔ ذرا سی دھمکی سے رو نے لگتے ہیں۔ 7۔ دشمنی کا لباس نہیں پہنتے ۔
٭…٭…٭
کھیل
علی عثمان ، اٹک
} پاکستان کا قومی کھیل ’’ ہاکی ‘‘ ہے۔
} عرب کا قومی کھیل ’’ فٹ بال ‘‘ ہے۔
} ایران کا قومی کھیل ’’ پو لو ‘‘ ہے۔
} چین کا قومی کھیل ’’ پتنگ بازی ‘‘ ہے۔
} ویسٹ انڈیز کا قومی کھیل ’’ کر کٹ ‘‘ ہے۔
} جاپان کا قومی کھیل ’’ جو ڈو کرا ٹے ‘‘ ہے۔
} بھارت کا قومی کھیل ’’ گلی ڈنڈا ‘‘ ہے۔
} انڈو نیشیا کا قومی کھیل ’’ بیڈ منٹن ‘‘ ہے۔
} امر یکہ کا قومی کھیل ’’ بیس بال ‘‘ ہے۔
} افغانستان کا قومی کھیل ’’ ہاکی ‘‘ ہے۔
٭…٭…٭
خانہ کعبہ
سید رمضان ، لالہ موسیٰ
٭—-خانہ کعبہ ایک ایسی جگہ ہے جس کے اوپر سے آج تک کوئی پرندہ نہیں گزرا۔ دنیا کی کسی ائیر لائن کا جہاز آج تک اس کے اوپر سے نہیں گزرا ۔ قدرتی طور پر اس کی ڈائر یکشن ایسی ہے کہ چاند اور سورج بھی اس کے اوپر کھڑے نہیں ہو سکتے ۔ اور سائنس نے چابت کیا ہے کہ پوری دنیا کا سینٹر وہی جگہ ہے ، جہاں خانہ کعبہ تعمیر ہے۔ سبحان اللہ ۔
٭…٭…٭
سمجھداری کی باتیں
اقراء رشید ، دوہلم کاہلواں
٭ انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔
* خدا کے نزدیک بہترین دوست وہ ہے جواپنے دوست کا خیر خواہ ہو۔
* جب تجھے نیکی کرکے خوشی ہو اور برائی کر کے پچھتاوا ہو تو تو مومن ہے۔
* کسی برائی کو معمولی سمجھ کر اختیار نہ کرو۔ ممکن ہے اس سے خدا روٹھ جائے۔
* گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو، راحت نصیب ہو گی۔
* پرہیز کرو، پرہیز نفع دیتا ہے عمل کرو، عمل قبول کیا جاتا ہے۔
* علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار، فرعون و قارون وغیرہ کی۔
* جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
*مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
* کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت، اور کم سونا عبادت میں شامل ہے۔
* علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل اگتے ہیں۔
* عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
* اے مسلمانو! تمہارے لییرسولِ خدا کی ذاتِ گرامی ایک عمدہ نمونہ ہے۔
* اپنے رب سے گڑگڑا کر چپکے چپکے دعا کرتے رہو۔
*جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے اس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔
٭…٭…٭
ماںمفکرین کی نظر میں
محمد عمر ظہیر ، اسلام آباد
٭ میں زندگی کی کتاب میں سوائے ’’ماں‘‘ کے اور کسی کی تصویر نہیں دیکھتا۔ (ڈاکٹر ہیوگو)
٭ ہر شخص انسانیت کی حقیقی تصویر اپنی ’’ماں‘‘ کے چہرے پر دیکھ سکتا ہے۔ (اکبراعظم)
٭ دنیا کی تمام مسرتیں پیار سے ’’ماں‘‘ کہتے ہی مل جاتی ہیں۔ (نادر شاہ)
٭ میں زندگی میں صرف دو ہی ہستیوں کے سامنے جھکا ہوں۔ ایک میرا خدا دوسری میری ’’ماں‘‘ (ناسو)
٭ اس بات سے ہمیشہ ڈرو کہ ماں نفرت سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے۔(افلاطون)
٭ سخت سے سخت دل کو ماں کی پرنم آنکھوں سے موم کیا جاسکتا ہے۔(علامہ محمد اقبال)
٭ ماں سے ہمدردی کی توقع رکھنے کی بجائے ماں کا ہمدرد ہونا چاہئے۔ (ارسطو)
٭ بچے کے لئے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے۔ (شکسپیئر)
٭ آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ماں ہے۔ (ملٹن)
٭ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ (الطاف حسین حالی)
٭ دنیا میں حسین شے صرف ماں ہے۔ (محمد علی جوہر)
٭ اگر مجھے ماں سے جدا کر دیا جائے تو میں پاگل ہو جاؤں گا۔ (حکیم لقمان)
٭ ماں کا پیار ایسا ہے جو کسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (ایمرسن)
٭ ماں نے مجھے جرنیل بنا دیا۔ (جنرل ایم ایچ انصاری)
٭…٭…٭
پانچ موتی
علی اصغر،سیالکوٹ
پانچ باتیں نیکیوں کو پہاڑ جیسا بنا دیتی ہیں۔
1۔ مستقل صدقہ کرتے رہنے کی عادت،چاہے کم ہی ہو۔
2۔ صلہ رحمی کرتے رہنا۔
3۔ خدا کے راستے میں جہاد کرتے رہنا ،چاہے جس نوعیت سے بھی ہو۔
4۔ ہر لمحہ با وضو رہنے کی عادت۔
5۔ ہر حال میں والدین کی اطاعت۔
٭…٭…٭
خاموشی
اعجاز احمد،سمندری
٭…خاموشی عبادت ہے بغیر محنت کے۔
٭…خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے۔ کم بولنا حکمت ، کم سونا عبادت اورکم کھانا صحت ہے۔
٭…لوگوں سے اکثر گناہ زبان سے سرزد ہوتے ہیں ، اس لئے زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔
٭…گلے اور شکوے سے زبان کو بند رکھو اس سے راحت نصیب ہو گی۔
٭…جلد سے جلد تجربہ کار ہونے کے لئے ایک اصول یاد رکھیں ، زبان بند ، آنکھیں اورکان کھلے رکھیں۔
٭…کثیر گو کی زبان تو زندہ ہوتی ہے مگر دل مردہ ہوتا ہے۔
٭… زبان کو قابو میں رکھو ، کیونکہ زبان سے زیادہ ضرر رساں نقصان دہ کوئی چیز نہیں۔
٭…خاموشی میں الفاظ کی نسبت قوّت گویائی زیادہ ہوتی ہے۔
٭…٭…٭

اپنا تبصرہ لکھیں